1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواجہ سراؤں کو امریکی فوج میں نہیں رکھا جائے گا، ٹرمپ

26 جولائی 2017

امریکی صدر نے فوج کے کسی بھی شعبے میں ٹرانس جینڈر یا مخنث افراد کو ملازمت فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملکی جرنیلوں اور فوجی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

USA US Naval Academy Ensign Ali Marberry Transgender
تصویر: picture-alliance/newscom/J. McKerrow

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کی فوج میں شمولیت کے حوالے سے سابق صدر باراک اوباما کی طرف سے متعارف کروائی گئی پالیسی کو ختم کر دیا ہے۔ باراک اوباما نے اپنے دور میں خواجہ سراؤں اور ہم جنس پرستوں کے لیے ملکی فوج کے دروازے کھولے گئے تھے لیکن اب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی کیپیسٹی‘ میں مخنث افراد کو فوج میں ملازمت فراہم نہیں کی جائے گی۔

 اندازوں کے مطابق  امریکی فوج کے ایک عشاریہ تین ملین حاضر سروس اہلکاروں میں سے ٹرانس جینڈرز کی تعداد پچیس سو سے سات ہزار کے درمیان بنتی ہے۔

متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے امریکی صدر کا آج بدھ 26 جولائی کو کہنا تھا، ’’ہماری فوج کو فیصلہ کن اور زبردست کامیابی پر توجہ دینی چاہیے اور اس پر زیادہ طبی اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔‘‘

وکی لیکس کو خفیہ راز مہیا کرنے والی چیلسی میننگ بھی مخنث ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/U.S. Army

قبل ازیں سن دو ہزار سولہ میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا تھا کہ مخنث افراد اب کھلے عام فوج میں ملازمت کر سکتے ہیں اور انہیں صرف ہیجڑا ہونے کی وجہ سے ملازمت سے فارغ یا پھر فوج سے الگ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر کی ٹوئٹس کے فورا بعد ہی ان پر اس حوالے سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پابندی کو ’ظالمانہ اور نفرت انگیز‘ قرار دیا ہے۔

کیا ایک خواجہ سرا ایک اچھی ماں ثابت ہوسکتی ہے؟

امریکا کے مشہور وکیل اور پام سینٹر کے ڈائریکٹر آرون بیلکن نے امریکی صدر کے اس فیصلے کو ’’چونکا دینے والا، جاہلانہ اور ملکی فوج کے ساتھ ساتھ مخنث فوجیوں پر ایک حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

میساچیوسٹس کے ایک اپوزیشن ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا کہ فوج میں خدمات سرانجام دینے والے خواجہ سراء پریشانی کا باعث نہیں ہیں بلکہ وہ وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔

دریں اثناء امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ٹرانس جینڈرز پر پابندی کے بعد وہ فوج کو مستقبل قریب میں ایک نظرثانی شدہ ہدایت نامہ جاری کریں گے۔

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل کی دھوم

03:09

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں