افریقہ قدرتی وسائل سے مالا مال براعظم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افریقہ جیسے نیشنل پارکس کسی دوسرے براعظم میں نہیں۔ اس براعظم کے کسی بھی دورے پر یہ دلکش پارکس اور قدرتی وسائل افریقہ کے حسن کو اور بھی نمایاں کرتے ہیں۔
اشتہار
مختلف انواع کے حیوانات کے ساتھ ساتھ وسیع میدان، آتش فشاں مناظر، بارانی جنگلات، پہاڑ اور ساحل خوبصورت افریقی پارکس کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ سیاح ان مناظر اور جانوروں کو دیکھنے کی خاطر دل کھول کر پیسے خرچ کرتے ہیں۔ نمیبیا، کینیا، جنوبی افریقہ اور تنزانیہ جیسے ممالک سفاری کے حوالے سے مشہور ہیں۔ یہاں سیاح بگ فایئو یعنی ہاتھی، افریقی بھینسوں، گینڈوں، شیروں اور چیتوں کو اپنے سامنے دیکھ سکتے ہیں۔
بہت سے افریقی ممالک میں سیاحت آمدنی کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے۔ اسی ضمن میں قومی پارک ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مقامی رہائشی سیاحوں کی رہنمائی کر کے پیسے کماتے ہیں۔ ان کا ایک اہم ذریعہ آمدن سیاحوں کو جگہ کرائے پر دینا یا پھر ریستوران چلانا بھی ہے۔ بہت سے سیاح سفاری کے دوران بھی اپنے گھر جیسا آرام و سکون چاہتے ہیں۔ افریقہ کے تین سو زائد نیشنل پارکس سیاحوں کے لیے محفوظ طریقے سے فطرت اور جانوروں کو قریب سے دیکھنا ممکن بناتے ہیں۔
پارک کے رینجرز اور علاقے کو بہتر طریقے سے جاننے والے افراد سیاحوں کے لیے ایسے ٹوئرز کا انتظام کرتے ہیں، جن میں وہ زیبرا کے ریوڑ، پہاڑی بن مانس، گھات لگائے بیٹھے مگر مچھوں اور سورج کی کرنوں میں اونگھتے شیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ سیاح ایسے مقامات پر رات بسر کرتے ہیں، جہاں کسی بھی پرتعیش قیام گاہ کی تمام تر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔
ہوشیار و محتاط سیاحوں کو اندازوہ ہو جاتا ہے کہ ان نیشنل پارکس میں مسائل بھی موجود ہیں۔ ان میں غیر قانونی شکار، ڈیم کی تعمیر، جنگلات کی کٹائی، وسائل سے متعلق بڑھتی توقعات اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ کچھ جگاہوں پر تو ماحولیاتی نظام کو اس قدر خطرے کا سامنا ہے کہ وہ اس باعث تباہی کے دھانے پہ پہنچ چکا ہے۔
قدرتی حسن کی انعام یافتہ سحر انگیز تصاویر
جنگلی حیات کی تصاویر کھینچنے پر اسکائی میکر کو سال 2018ء کے بہترین نوجوان فوٹو گرافر کا انعام دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے میکر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے فوٹو گرافی کیسے شروع کی؟
تصویر: Marsel van Oosten, The Netherlands
سنہری جوڑا
2018ء کے گرینڈ ٹائٹل جیتنے والی اس تصویر میں چھوٹی ناک والے بندروں کے ایک جوڑے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں نیچے وادی میں دو بندروں کی لڑائی کو بہت غور سے دیکھ رہے ہیں۔
تصویر: Marsel van Oosten, The Netherlands
دلکش مقابلہ
یہ بلیجیم کے آردینس جنگلات کا اس وقت کا منظر ہے، جب طوفانی بادل ابھی اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس موسم میں یہ دو ہرن ایک ہرنی کے لیے دھاڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
تصویر: Michel d’Oultremont, Belgium
کاہل چیتا
اسکائی میکر نے اپنےکیمرے کی آنکھ میں درخت کی شاخ پر سستاتے ہوئے ایک چیتے بند کیا ہے۔ یہ تصویر افریقی ملک بوٹسوانا کی ہے۔
تصویر: Skye Meaker, South Africa
خوبصورت بطخ
ناروے میں اس نوجوان فوٹو گرافر نے انتہائی پرسکون لمحات میں طویل دم والی اس بطخ کی یہ تصویر کھینچی ہے۔ مارچ کے موسم میں اتنی قریب سے اس بطخ کی تصویر کھینچنے کے لیے علی الصبح ہی اٹھنا پڑتا ہے کیونکہ ہلکی پھلکی ٹھنڈ کی وجہ سے یہ بطخیں روشنی ہوتے ہی ساحل کی جانب اڑ جاتی ہیں۔
تصویر: Carlos Perez Naval, Spain
پائپ میں بیٹھے ہوئے الو
ایک ناکارہ پائٹ میں بیٹھے ہوئے یہ دو نو عمر الو( الو کے پٹھے) نوجوان فوٹر گرافر اسکائی میکر کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔ یہ تصویر بھارتی ریاست پنجاب کے شہر کپورتھالا کی ہے۔
تصویر: Arshdeep Singh, India
سیل یعنی سگ ماہی کا بستر
قطب جنوبی میں برف کے ایک ٹکڑے کو متعدد سیلز ( سگ ماہی) نے اپنا بستر بنایا ہوا ہے۔ یہ جانور کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں اور ان میں کمی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
تصویر: Cristobal Serrano, Spain
انڈوں کے لیے پناہ گاہ کی کھدائی
مغربی آسٹریلیا میں ایک قدرتی پناہ گاہ میں موجود بھڑ کی ایک خاص قسم کے یہ حشرات اپنے انڈے چھپانے کے لیے ایک محفوظ جگہ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ان انڈوں کے ساتھ کچھ خوراک بھی رکھی جاتی ہے تا کہ ان بھڑوں کے نومولود بچوں کو فاقہ کشی نہ کرنا پڑے۔
تصویر: Georgina Steytler, Australia
خون کی پیاسی
گالاپوگاس جزائر پر جب پودے اور کیڑے خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چڑیا خونخوار ہو جاتی ہے۔ اس کا نشانہ یہاں پایا جانے والا ’ نازکا بوبیس‘ نامی پرندہ ہوتا ہے۔ زندہ رہنے کے لیے اپنی باریک اور نوکیلی جونچ کے ذریعے یہ چڑیاں نازکا بوبیس کا خون چوستی ہیں۔
تصویر: Thomas P Peschak, Germany/South Africa
غمزدہ گوریلا
یوگینڈا کے انتہائی گھنے ’بونڈی‘ جنگل میں یہ مادہ گوریلا اپنے مردہ بچے کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔ اس جنگل میں داخل ہونا بہت یہ دشوار ہے۔ کئی ہفتوں بعد اس مادہ گوریلا نے اپنے بچے کی بچی کچی لاش کھا لی تھی۔
تصویر: Ricardo Núñez Montero
مضبوط گرفت
شمالی پانیوں میں پایا جانے والا ایک سمندری سانپ آبی جانور ’ہیل بینڈر‘ کی گرفت میں ہے۔شمالی امریکا کے ٹینیسی ٹیلیکو دریا میں ہیل بینڈر کی موجودگی صحت مند میٹھے پانی کے ایکو سسٹی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ یہ سانپ خود کو اس بھوکے ہیل بینڈر کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
تصویر: David Herasimtschuk, USA
افسردہ مسخرہ
ٹمبل نامی یہ لنگور بار بار اپنے چہرے پر ہاتھ رکھ کر یہ بتانا چاہ رہا کہ یہ ماسک اسے بہت تنگ کر رہا ہے۔ اس لنگور کا مالک اسے ایک شو کے لیے تیار کر رہا ہے۔ جب اس کی تربیت نہیں کی جاتی یا اسے کسی شو میں کارکردگی نہیں دکھانی ہوتی تو اسے پٹری کے قریب زنجیر سے باندھ دیا جاتا ہے۔
تصویر: Joan de la Malla, Spain
رات کی پرواز
امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ’پام بیچ‘ پر فوٹو گرافر نے رات کی تاریکی میں اڑنے والی مچھلی کی یہ تصویر کھینچی ہے۔ دن کی روشنی میں ان مچھلیوں کے قریب پہنچنا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے۔ کئی جانوروں کا یہ پسندیدہ شکار ہیں۔ یہ مچھلیاں غیر معمولی صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں۔
تصویر: Michael Patrick O’Neill, USA
نگران ماں
الکزمے نسل کا یہ بڑا مادہ ٹڈا ایک ’نائٹ شیڈ پلانٹ‘ پر اپنے لاروا کو غزا پہنچا رہا ہے۔ اس نے اس درخت کے ایک پتے پر انڈے دیے اور پھر ان کی نگرانی کی۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں یہ ٹڈی ان انڈوں کو تحفظ بھی فرام کرتی ہے۔