اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم FAO نے آج خوراک کے عالمی دن کی موقع پر امیر ممالک سے بھوک کے خلا ف عالمی مہم میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ World Food Day کی خصوصی تقریب میں اس عالمی ادارے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملینیم اہداف کے مطابق وہ سن 2015 تک بھوک کے شکار لوگوں کی نصف تعداد کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔FAO کے مطابق دنیاکے 850 ملین لوگ غذائی قلت او ر بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا شکار
اشتہار
�یں۔ادھر جرمنی کے صدر Hörst köhler نے جرمن عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا میں بھوک کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ۔