1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خیبر پختونخوا: خودکش حملے میں پانچ چینی ڈیم ورکر ہلاک

26 مارچ 2024

پاکستان کے شمال مغرب میں ایک خود کُش بمبار نے ایک ڈیم کی تعیمر کا کام کرنے والے چینی ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچوں چینی ورکر اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔

Pakistan | Hafen in Gwadar
تصویر: Tang Binhui/Xinhua/picture alliance

منگل چھبیس مارچ کو پشاور سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ایک ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مقام پر کام کرنے والے چینی ورکرز کی گاڑی پر ہونے والے خوُد کش حملے میں گاڑی میں موجود پانچ چینی کارکنوں سمیت گاڑی کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک سینیئر پولیس اہلکار محمد علی گنڈا پور نے اے ایف پی کو بتایا، ''حملے میں پانچ چینی اور ان کا مقامی ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔‘‘

چینی سلک روڈ کے نئے منصوبے پر یورپ میں تقسیم

01:47

This browser does not support the video element.

انہوں نے کہا کہ گاڑی داسو ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم سائٹ سے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی، جب یہ بم دھماکا بِشام شہر کے قریب ہوا۔ سن 2021 ء میں چند انجینئروں کو اسی تعمیراتی مقام پر پہنچانے والی ایک بس کو بم کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں نو چینی کارکنوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گوادر پورٹ کے دفاتر پر حملے کی کوشش

منگل کو یہ حملہ اُس وقت ہوا، جب سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی پاکستان میں گوادر پورٹ کے دفاتر پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں میں سے کم از کم سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔  گوادر پورٹ کو چینی سرمایہ کاری کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

سی پی ای سی پروجیکٹ کے تحت گوادر میں بہت بڑے بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے تھےتصویر: Ghani Kakar

 بیجنگ نے حالیہ برسوں میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان  میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایسی چینی تجارتی سرگرمیوں کے توسط سے دنیا بھر میں دو ٹریلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  ہوئے ہیں۔ لیکن چینی امداد سے چلنے والے منصوبوں نے خاص طور پر علیحدگی پسند گروپوں میں ناراضگی کو جنم دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی لوگوں کو بہت کم فائدہ ہوتا ہے اور زیادہ تر ملازمتیں باہر کے لوگوں کو ملتی ہیں۔

دیامیر بھاشا ڈیم، توقعات اور خدشات

04:00

This browser does not support the video element.

2019ء میں بندوق برداروں نے صوبہ بلوچستان میں اُس لگژری ہوٹل پر دھاوا بولا تھا، جس کے  قریب گہرے پانیوں والی گوادر بندرگاہ  موجود ہے، جو بحیرہ عرب تک اسٹریٹیجک رسائی دیتی ہے۔ اس واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور جون 2020ء  میں بلوچ مزاحمت کاروں نے تجارتی دارالحکومت کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنایا، تھا،  جو جزوی طور پر چینی کمپنیوں کی ملکیت ہے۔

ک م/ ا ا(اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں