1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافغانستان

داعش کے حالیہ حملوں میں درجنوں پاکستانی ملوث، افغان طالبان

9 اگست 2023

افغان طالبان کا بیان اسلام آباد کی جانب سے اپنی سرزمین پر ہونے والے خودکش حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد (بائیں)
تصویر: Ebrahim Noroozi/AP Photo/picture alliance

افغانستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے داعش کے درجنوں عسکریت پسند ہلاک یا گرفتار  کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات  افغان طالبان  کی طرف سے آج بدھ نو اگست کو کہی گئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے  خودکش حملوں میں اضافے  کی وجہ سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسلام آباد کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسندوں کی اکثر افغان مدد کرتے ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ سال  افغانستان  میں افغان افواج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 18 افراد پاکستانی شہری تھے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت علاقائی امن، و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے اور اور دوحہ امن معاہدے سے انحراف ہے۔تصویر: W.K. Yousufzai/AP/picture alliance

انہوں نے مزید کہا، ''وہ داعشی (داعش کے ارکان) تھے اور وہ مختلف بم دھماکوں اور حملوں میں ملوث تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں دیگر افغان جیلوں میں قید ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے یہ منگل کو دیر گئے جاری ہونے والے ایک بیان کے تناظر میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ ''خطے میں کسی بھی ملک کی سکیورٹی کی ناکامی‘‘ کے لیے طالبان حکام کو مؤرد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے، ’’اس کے لیے پاکستان کو مؤرد الزام ٹھہرانے کی بجائے افغان حکومت نے اپنے حفاظتی اقدامات کو بہتر کر لیا ہے۔‘‘

یہ پہلا موقع ہے جب طالبان حکام نے کھلے عام افغانستان میں حملوں کا الزام پاکستانیوں پر عائد کیا ہے۔

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حملے کرنے والے عسکریت پسند افغانستان کی پناہ گاہوں سے کارروائیاں کر رہے ہیں اور انہیں افغان شہریوں کی مدد حاصل ہے۔

پیر سات اگست کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت علاقائی امن، و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے اور اور دوحہ امن معاہدے سے انحراف ہے۔

ہم ٹی ٹی پی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

11:30

This browser does not support the video element.

طالبان حکام مسلسل اس عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ غیر ملکی عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سرزمین کو بیرون ملک حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے افغانستان کے سرکاری میڈیا نے وزیر دفاع کی ایک تقریر نشر کی تھی جس میں انہوں نے ایسے سکیورٹی یونٹوں کو متنبہ کیا تھا کہ افغانستان سے باہر لڑنا مذہبی طور پر 'جہاد‘ کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ یہ جنگ ہے، جسے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ ممنوع قرار دے چکے ہیں۔

ا ب ا/ا ا (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں