1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ثقافتمتحدہ عرب امارات

دبئی، برہنہ فوٹو شوٹ پر گرفتاریاں

5 اپریل 2021

دبئی پولیس نے ایک فلیٹ کی بالکونی میں پندرہ مغربی خواتین کے برہنہ فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں کی ہیں۔

Dubai Touristen am Strand
تصویر: KARIM SAHIB/AFP

دبئی کے پوش علاقے مرینا کی بلند و بالا بلڈنگ کی بالکونی پر اس فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاور ہفتے کی شب سے شیئر ہونا شروع ہوئیں۔ ان میں بظاہر ایک درجن کے قریب سفید فام لڑکیاں دن دھاڑے برہنہ حالت میں  قطار میں کھڑی ہوکر تصاویر کے لیے پوز کرتی نظر آتی ہیں۔

واقعے کی یہ ویڈیو بظاہر برابر والی بلڈنگ کی بالکونی میں کھڑے ایک اور شخص نے اپنے موبائل فون پر بنائی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔

دبئی میں مغربی سیاحوں اور تارکین وطن کے لیے نجی محفلوں، بارز اور ڈسکوز میں ناچ گانا اور شراب نوشی کی اجازت ہے۔ تاہم عوامی مقامات پر شراب نوشی، کِسنگ اور برہنہ نکلنے کے خلاف کڑے قوانین ہیں، جن کی سزا چھ ماہ قید اور پانچ ہزار درہم تک ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نیم سرکاری اخبار 'دی نیشنل‘ کے مطابق یہ برہنہ فوٹو شوٹ ایک 'پبلسٹی اسٹنٹ‘ تھا۔ برطانوی اخبار 'دی سَن‘ کے مطابق یہ فوٹو شوٹ ایک امریکی پورن ویب سائٹ سے منسلک ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے لیے تھا۔

تصویر: Arabian Eye/imago images

متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کے مطابق 'غیر اخلاقی‘ مواد بنانے، شائع کرنے اور پھیلانے کی سخت سزا ہے۔ ان فحش کاموں میں ملوث افراد کو جیل سمیت ڈھائی سے پانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ 'اماراتی معاشرے کی اقدار کے خلاف اس قسم کی ناقابلِ قبول حرکتوں سے باز رہیں۔‘

متحدہ عرب امارت میں انٹرنیٹ سینسرشپ رائج ہے۔ تمام پورن ویب سائٹس پر بندش ہے اور انٹرنیٹ آڈیو کالز کی اجازت نہیں۔ سرکاری موبائل فون اور انٹرنیٹ کمپنیاں سوشل میڈیا پر لوگوں کے اظہار آزادی کی نگرانی کرتی ہیں۔ تارکین وطن کی طرف سے ملکی نظام پر تنقید ناقابل برداشت تصور کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے بعض اوقات لوگوں کو ملک چھوڑنا بھی پڑ سکتا ہے۔

تصویر: O'Neil Castro/Design Pics/imago images
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں