1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلفرانس

دریائے سین کے کنارے پیرس اولپمکس کی شاندار افتتاحی تقریب

27 جولائی 2024

اس سال ہونے والے اولمپک مقابلوں میں 10,000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو مجموعی طور پر 206 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دریائے سین کے کنارے جمعے کے روز اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بارش میں بھیگتے شائقین کو کشتیوں میں سوار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دریائے سین کے کنارے جمعے کے روز اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بارش میں بھیگتے شائقین کو کشتیوں میں سوار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیاتصویر: Petr David Josek/Getty Images

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دریائے سین کے کنارے جمعے کے روز اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بارش میں بھیگتے شائقین کو کشتیوں میں سوار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس تقریب کے آغاز پر سابق فرانسیسی فٹ بالر زین الدین زیدان پیرس کی گلیوں میں دوڑتے نظر آئے، جو بعد ازاں انہوں نے چند بچوں کے حوالے کی اور خود ایک میٹرو ٹرین میں سوار ہو گئے۔ پھر مختلف افراد کے ہاتھوں سے منتقل ہوتی ہوئی یہ مشعل بالآخر ایک ایسی کشتی تک پہنچی، جس میں متعدد اولمپک لیجنڈ سوار تھے، جہاں سے اسے ایک ہاٹ ایئر بیلون یعنی گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے میں اسے آسمان کی طرف اڑایا گیا۔ 

اس تقریب میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیا۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس کی شروعات ایک فرانسیسی گانے سے کی۔ ان کے علاوہ معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے پرفارم کیا، جب کہ رقص اور ریپ میوزک کے فنکاروں نے بھی اپنے فن جوہر دکھائے۔

اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیاتصویر: Bernadett Szabo/REUTERS

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے اس موقعے پر اپنے تقریر میں شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  اولمپک کی دنیا میں 'گلوبل ساؤتھ یا گلوبل نارتھ‘ کی بنا پر کوئی تفریق موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا، ''ہم سب ایک جیسے ہی قوائد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہیں اور ہم سب ایک اولمپک فیملی کا حصہ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی سے رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''اور اسی یکجہتی کی وجہ سے ہم جنگوں کے باعث بٹی ہوئی دنیا میں آج رات یہاں اکٹھا ہو پائے ہیں۔ دنیا کے بہترین کھلاڑیو، خوش آمدید۔ اولپمپئنز، خوش آمدید۔‘‘ 

تھامس باخ نے پھر فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے با ضابطہ طور پر اولمپک مقابلوں کے آغاز کا اعلان کرنے کی درخواست کی۔

اس سال ہونے والے اولمپک مقابلوں میں 10,000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو مجموعی طور پر 206 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اولمپک مقابلوں کے انعقاد سے فرانس کو کتنا مالی فائدہ ہو گا؟

01:43

This browser does not support the video element.

(جوناتھن ہارڈنگ، روئٹرز، اے پی) م ا ⁄ ش ر

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں