1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دلہا کی موت کی خواہش مند دلہن کے ہاتھوں سترہ افراد ہلاک

مقبول ملک اے پی
1 نومبر 2017

پاکستان میں اپنے شوہر کی موت کی خواہش مند ایک نوبیاہتا دلہن کے ہاتھوں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ملزمہ نے، جو زیر حراست ہے، مبینہ طور پر اپنے شوہر کے لیے دودھ میں زہر ملا دیا تھا، جسے پینے سے شوہر نے انکار کر دیا تھا۔

تصویر: Fotolia/davidevison

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں ملتان شہر سے بدھ یکم  نومبر کو موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ ایک ایسی خاتون کو، جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی، سترہ افراد کے قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمہ اپنے شوہر کو زہر ملا دودھ پلا کر قتل کرنا چاہتی تھی، لیکن اس کے شوہر نے یہ دودھ پینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے تمام سترہ افراد وہ تھے، جنہوں نے اس دودھ سے بنائی گئی لسی پی تھی۔ آج بدھ یکم نومبر کو ملتان میں ایک ضلعی عدالت کے جج نے ملزمہ کو، جسے گرفتار کیا جا چکا ہے، دو ہفتے کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

برطانیہ میں جہادی دلہنیں، ڈیٹنگ اور شناخت

شادی کی خوشی میں فائرنگ کو حملہ سمجھا گیا، دلہن ماری گئی

دلہنوں کے تحفظ کے لیے نیا قانون، جہیز کی لسٹ نکاح نامے میں

ملتان پولیس کے ایک ضلعی افسر سہیل حبیب تاجک نے ملزمہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ اس خاتون کی شادی ستمبر میں اس کی مرضی کے خلاف ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ دودھ میں ملانے کے لیے زہر اس نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک دوست کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

تاجک نے بتایا کہ شوہر کی طرف سے انکار کے بعد اسی زہریلے دودھ سے ملزمہ کی ساس نے دہی بنا کر اس سے لسی بنائی، جو ملزمہ کے سسرال کے کل قریب ستائیس افراد نے پی۔ زہریلی لسی پینے کے بعد یہ تمام افراد بیمار ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرانا پڑ گیا تھا۔

اب تک ان دو درجن سے زائد افراد میں سے سترہ زہر خورانی کے نتیجے میں انتقال کر چکے ہیں جبکہ باقی دس ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایسی خیال آفریں شادی، شاید ہی آپ نے دیکھی ہو

01:18

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں