1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کے سب سے طویل زیر آب غار

شمشیر حیدر Winter, Chase
18 جنوری 2018

جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے جزیرہ نما یُکاتان میں زیر زمین سیلابی یا پانی سے بھرے غاروں کا ایک 347 کلو میٹر طویل سلسلہ دریافت کیا گیا ہے۔

Mexiko - Wissenschaftler entdecken eine Verbindung zwischen zwei Höhlensystemen
تصویر: Reuters

محققین نے کوئی نئے غار دریافت نہیں کیے، بلکہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میکسیکو کے جزیرہ نما یُکاتان میں واقعہ زیر زمین سیلابی غاروں کا 263 کلو میٹر طویل سلسلہ اور اس سے سینکڑوں کلومیٹر دور 83 کلو میٹر طویل غار دراصل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور در اصل ایک ہی سلسلہ ہیں۔

بامیان کی تاریخی غاریں، بے گھر افغانوں کی جائے پناہ

برف کے دور میں زندگی کے محافظ، آتش فشاں

اس انکشاف کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ میکسیکو کے یہ زیر آب غار اب تک دریافت ہونے والے زیر زمین سیلابی غاروں میں سب سے طویل سلسلہ ہیں۔ ان غاروں کے باہمی ربط کو ثابت کرنے کے لیے جرمن غوطہ خور رابرٹ شمٹنر کی قیادت میں ایک ٹیم نے گزشتہ دس ماہ کے دوران ان زیر زمیں غاروں میں سفر کیا۔

The world's biggest flooded cave

00:24

This browser does not support the video element.

اس دریافت کے بعد رابرٹ شمٹنر کا کہنا تھا، ’’پانی سے بھرے زیر زمین غاروں میں سفر کرنے کا سلسلہ گزشتہ بیس برسوں سے جاری ہے اور میں نے اس حقیقت کو دریافت کرنے کے لیے اپنی زندگی کے چودہ برس صرف کیے ہیں۔ اب جب کہ یہ معلوم ہو چکا ہے کہ یہ غاریں ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں تو انہیں محفوظ بنانا سبھی کی ذمہ داری ہے۔‘‘

جزیرہ نما یکاتان اپنے خوبصورت ساحلوں کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی یہ علاقہ قدیم مایا تہذیب کا بھی ایک اہم مرکز تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاریخی اہمیت کے حامل خطے میں زیر زمین آبی غاروں کی دریافت نہ صرف آرکیالوجی کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے بلکہ زیر زمین سرمائے میں چھپے رازوں کو پرکھ کر مایا تہذہب کے بارے میں بھی نئی معلومات منظر عام پر آئیں گی۔

بھاروت غاریں: بھارت میں پارسی ماضی کا عظیم ورثہ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں