دنیا کے عظیم ترین اسپنر شین وارن کی رحلت
4 مارچ 2022باون سالہ شین وارن کی رحلت کی خبر ان کی مینیجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی۔ بتایا گیا کہ وارن تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ سموئی میں اپنے گھر میں بے حس و حرکت پائے گئے تھے۔ طبی عملے کوششوں کے باوجود ان کی سانس اور دل کی دھڑکن کو بحال نہیں کیا جا سکا۔
بے مثال پاکستانی کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے
ان کے خاندان نے اس موقع پر عام لوگوں اور میڈیا کو دور رہنے کی درخواست کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔ ان کی رحلت کی خبر فوکس نیوز نے جاری کی تھی۔
شین وارن کی موت سے قبل ایک اور آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر راڈنی مارش کی ہارٹ اٹیک سے انتقال کی خبر نے دنیائے کرکٹ کو اداس کر دیا تھا۔ وکٹ کیپر مارش کی عمر 74 برس تھی۔
شین وارن کا کیریئر
کرکٹ کے مبصرین کا اس پر اتفاق ہے کہ شین وارن کرکٹ کی دنیا کے سب سے حیران کن اور عظیم لیگ اسپنر تھے اور ان کی جاندار بالنگ کی وجہ سے دم توڑتے لیگ اسپن کے آرٹ کو نئی زندگی ملی تھی۔
شاداب خان ’پرعزم اور سخت محنت کی ایک مثال‘
وارن نے پندرہ سالہ کیریر میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہیں کرکٹ کے حلقے ‘وارنی‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سن 1991-92 میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔
سن 1999 کا ورلڈ کپ آسٹریلوی ٹیم نے جیتا تھا اور اس فتح میں ان کی بالنگ کا جادو سبھی ٹیموں پر چھایا رہا۔
ان سے زیادہ وکٹیں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اسپنر مرلی دھرن کی ہیں اور اِن کی تعداد آٹھ سو ہے۔
شین وارن کے ایکشن پر کسی سمت سے کبھی کوئی انگلی نہیں اٹھی اور اسے انتہائی شاندار قرار دیا جاتا تھا۔ وارن گیند کرانے سے قبل پہلے دوچار قدم چلتے اور پھر ہلکا سے بھاگ کر اپنی جادوگری دکھاتے تھے۔ پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کے بعد انہیں لیگ اسپن میں ناقابلِ بیان شہرت ملی تھی۔
آف اسپنر نے لیگ اسپنر کا عالمی ریکارڑ توڑ دیا
عملی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد شین وارن کچھ عرصہ تک کمنٹیٹر بھی رہے تھے۔ ان کو کرکٹ کی دنیا سے پرزور الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
راڈنی مارش بھی نہ رہے
چھیانوے کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے راڈنی مارش نے وکٹ کے پیچھے تین سو پچپن کرکٹرز کو آؤٹ کیا۔ انہیں گزشتہ ہفتے ایڈلیڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیجنڈری تیز بالر ڈینیس للی کی گیندوں پر انہوں نے پچانوے مرتبہ کسی بھی بیٹر کا وکٹ کے پیچھے کیچ پکڑا تھا اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مارش پہلے آسٹریلین وکٹ کیپر تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بھی بنائی تھی۔
شین وارن کو بالی وڈ میں اداکاری کی پیشکش
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی راڈنی مارش کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں شاندار الفاط میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ عمران خان نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شمار کیا ہے، جن کا احترام مخالف ٹیم کے کھلاڑی بھی کرتے تھے۔
ع ح/ ش ح (روئٹرز، اے پی)