دوسرا ون ڈے: انگلینڈ پاکستانی ہدف کے تعاقب میں
12 ستمبر 2010پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو نہایت کامیاب رہا۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے سٹراؤس اور ٹروٹ نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشکل ہدف کو بہت حد تک قابل حصول بنا دیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے ابتدائی بلے بازوں نے ٹیم کو ایک مستحکم بنیاد فراہم کی۔ اوپنگ بیٹسمینوں کامران اکمل اور محمد حفیظ نے بالترتیب 74 اور 43 رنز بنائے۔ کامران اکمل کو کولنگ ووڈ نے ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا جبکہ محمد حفیظ کی وکٹ سوان نے لی۔ اس کے بعد تجربہ کار محمد یوسف نے 46 رنز کی انفرادی اننگ کی مدد سے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو اور بھی مستحکم کیا۔
اس میچ میں پاکستانی مڈل آرڈر بھی خاصا کامیاب رہا اور نوجوان کھلاڑی اسد شفیق نے نصف سنچری سکور کی جبکہ عمر اکمل نے 28 رنز بنائے۔
کپتان شاہد خان آفریدی اس میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے اور چھ گیندوں پر صرف نو رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سٹراؤس کی گیند پر ان کا کیچ اینڈریسن نے لیا۔ اس میچ میں انگلینڈ کے بولروں نے 17 ایکسٹراز بھی دئے۔
انگیلنڈ کی طرف سے سب سے کامیاب بولر بروڈ رہے، جنہوں نے دس اوورز میں 81 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنین، اینڈریسن، سوان اور کالنگ ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔
رپورٹ : عاطف توقیر
ادارت : عصمت جبیں