1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوسری عالمی جنگ اور ایک اور یادگار

19 مارچ 2008

بدھ 19 مارچ کو جرمن کابینہ نے دوسری عالمی جنگ کے آخری برسوں اور مہینوں میں گھر بدر ہونے والے کئی ملین جرمنوں اور دیگر افراد کے لئے ایک یادگار تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ اِس یادگار کی تعمیر پر سب سے زیادہ اعتراض ہمسایہ ملک پولینڈ کو ہے، جس کا موقف ہے کہ اِس طرح جرمن خود کو مظلوم قوم کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں اور یوں یہ تاریخ کو نئے سرے سے رقم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے جرمن باشندے پولینڈ سے جرمنی پہنچنے پر
دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے جرمن باشندے پولینڈ سے جرمنی پہنچنے پرتصویر: dpa
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں