1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کا جادو نہ چل سکا

14 نومبر 2008

ابوظہبی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے دو سو تینتیس رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے لئے بڑا ہدف مقرر نہ کرنے کی وجہ سے باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو جیت کے لئیےسخت جدوجہد کرنا ہو گیتصویر: AP

ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو اننگ کی شروعات سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف سات کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گے۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کو وکٹ پر جم کر کھیلنے نہیں دیا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ اس طرح پاکستانی ٹیم انچاسویں اوور میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین مصباح الحق رہے جنہوں نے 52 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلراور پائل تین، تین جبکہ بیکر اور مائلر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں