افغانستان ميں ايک بم دھماکے ميں بارہ سالہ عبدل اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گيا تھا۔ پچھلے سال اسے ايک غير سرکاری تنظيم کی مدد سے جرمنی لايا گيا اور طبی عمل کے ذريعے اسے ايک مصنوعی ہاتھ ديا گيا، جس کی مدد سے عبدل اپنی زندگی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ آج عبدل واپس اپنے آبائی ملک جا کر اپنی تعليم اور روز مرہ کی زندگی بحال کر چکا ہے۔