1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہشت گردی اسلام کا حصہ نہیں ہے، مذہبی تنظیمیں

26 فروری 2008

بھارتی مسلمانوں کی بڑی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں نے اپنے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کی پر زور مخالفت کی ہے۔

مسلمانوں کی اہم تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کا یہ اجلاس ایشیا کی مشہور درسگاہ دارلعلوم دیو بند میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف مدارس کے 7ہزار سے زائد نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ سب شرکاءنے متفقہ طور پر دہشت گردی کے ہر واقعے سے اسلام اور مسلمانوں کو جوڑ کر انہیں بدنام کرنے کی دانستہ یہ بالواسطہ کوششوں کی مذمت کی ۔ شرکاءنے مذید کہا کہ 11 ستمبر کے واقعات کے بعد یہ ایک رواج سا ہو گیا ہے کہ ہر واقعے میں مسلمانوں سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس قسم کے واقعات سے سب سے زیادہ نقصان بھی مسلمانوں کو ہوتا ہے۔ ایک تو جانے والوں کا افسوس اور پھر بے گناہ افراد کی گرفتاریاں۔



اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں