1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل کا ایک حصہ منہدم: ایک ہلاک، چھ زخمی

28 جون 2024

بھارت میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حال ہی میں متاثرہ ٹرمینل کی مرمت کرتے ہوئے اسے جدید بنایا گیا تھا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے جمعے کی صبح اس ڈیپارچر ٹرمینل کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا۔

اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک زخمی شخص کو ایک کار کے اندر سے ریسکیو کیا گیا
اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک زخمی شخص کو ایک کار کے اندر سے ریسکیو کیا گیاتصویر: AP Photo/picture alliance

بھارتی حکام کے مطابق اس ہوائی اڈے کی منتظم اتھارٹی نے ٹرمینل ایک سے تمام پروازوں کی روانگی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے کیونکہ امدادی کارکن وہاں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی ایئر پورٹ کا ٹرمینل ون اندرون ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

فائر سروس کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''آج صبح سے ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے مسافروں کی روانگی والے ٹرمینل کا ایک حصہ صبح پانچ بجے کے قریب منہدم ہو گیا۔‘‘

اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک زخمی شخص کو ایک کار کے اندر سے ریسکیو کیا گیاتصویر: AP Photo/picture alliance

نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بتایا ہے کہ اس ٹرمینل کی چھت کے علاوہ کچھ ستون بھی زمین بوس ہو گئے، جن سے اس ٹرمینل کے 'پک اپ اینڈ ڈراپ آف ایریا‘ میں کئی کاروں کو نقصان پہنچا۔

اس نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک زخمی شخص کو ایک کار کے اندر سے ریسکیو کیا گیا۔

شہری ہوا بازی کے بھارتی وزیر کے رام موہن نے کہا ہے کہ امدادی کارکن موقع پر اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ایئر لائنز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تمام متاثرہ مسافروں کی مدد کریں۔

کے رام موہن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ''ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے۔‘‘

ا ا / م م (اے پی)

ہیتھرو ائیر پورٹ پر دوڑتی ہوئی بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں

03:06

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں