’دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک‘
7 نومبر 2018![Tweet von Imran Khan zum Diwali](https://static.dw.com/image/46187629_800.webp)
اشتہار
پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ’’ہماری ہندو برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔‘‘
عمران خان کے علاوہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ''پاکستان اور دنیا بھر میں آباد ہندوؤں کو دیوالی مبارک۔ دیوالی برائی کے خلاف اچھائی کی جیت کی علامت ہے، جس کی جدوجہد جاری ہے۔‘‘
پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، فلم سٹار ماہرہ خان اور دیگر نامور شخصیات نے بھی ہندو برادری کو دیوالی پر مبارک باد پیش کی۔