1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’دی بِگ سِک‘ پاکستانی اداکار کی فلم امریکی سینما گھروں میں

عابد حسین
15 جون 2017

’دی بِگ سِک‘ نامی میں پاکستانی امریکی اداکار کمیل نانجیانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کمیل کا تعلق کراچی سے ہے اور اُن کی یہ فلم ہالی ووڈ سمیت دوسرے امریکی شہروں میں رواں ماہ ریلیز کی جا رہی ہے۔

Roter Teppich Symbolbild
فلم ’دی بگ سک‘ رواں برس امریکی ریاست یُوتاہ میں منعقد ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹول میں دکھائی گئی تھیتصویر: Zsolt Fulop - Fotolia.com

فلم ’دی بگ سِک‘ کا اسکرین پلے بھی کمیل نے اپنی امریکی بیوی ایمیلی گورڈن کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ يہ فلم 23 جون کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کا اسکرین پلے حقیقی زندگی میں پیش آنے والے ایک اہم واقعے پر مبنی ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار کمیل نانجیانی نے ادا کیا ہے اور اُن کے مقابل ہیروئن امریکی اداکارہ زو کازان ہیں۔

یہ فلم رواں برس امریکی ریاست یُوتاہ میں منعقد ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹول میں اُس دن دکھائی گئی تھی، جس روز ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر حلف اٹھایا تھا۔ ایسی اطلاعلات ہیں کہ فلم ’دی بِگ سک‘ کی نمائش کے حقوق ایمیزون نے بارہ ملین ڈالر میں حاصل کر لیے ہیں۔ یہ سن ڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جانے والی کسی بھی فلم کی سب سے بڑی ڈیل بتائی گئی ہے۔

فلم ’دی بِگ سک‘ کی نمائش کے حقوق ایمیزون نے بارہ ملین ڈالر میں حاصل کر لیے ہیںتصویر: Getty Images/P.Huguen

کمیل نانجیانی کے والدین پاکستانی شہر کراچی میں کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول میں حاصل کی تھی اور اٹھارہ برس کی عمر میں امریکی ریاست آئیوا کے مشہور لبرل آرٹس کے ادارے ’گرینل‘ میں داخلہ لے لیا۔ بعد میں کمپیوٹر سائنس اور فلسفے کے ساتھ ایک اور ڈگری بھی حاصل کی۔ اپنے شوق کی تکمیل میں وہ شکاگو میں دن میں کام کرتے اور رات کو اپنی اداکاری کے شوق کی تکمیل میں مختلف مقامات پر پرفارمنس بھی کرتے رہے۔ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کا جنون ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے مداحوں کی تعداد چودہ لاکھ ہے اور وہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ہیلتھ کیئر کے پر زور حامی ہیں۔ وہ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو اپنے سیاسی نظریات کے تناظر میں گاہے گاہے معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔

اُن کا تعلق سخت عقیدے کے ایک شیعہ خاندان سے ہے۔ پاک اسکاٹش ریڈیو کی میزبان شیرین نانجیانی بھی اُن کی رشتہ دار بتائی جاتی ہیں۔

 

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں