1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ذہنی طور پر معذور شہری بھی اب ووٹ دے سکیں گے

16 اپریل 2019

جرمنی میں ذہنی طور پر معذور افراد کو حق رائے دہی دینے کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر نفسیاتی یا ذہنی طور پر معذور افراد کو اپنے مختار کے ہمراہ یورپی پارلیمان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا گیا ہے۔

EU Parlamentswahl 25.05.2014 Deutschland
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمنی میں نفسیاتی طور پر بیمار اور ذہنی طور پر معذور افراد بھی درخواست دینے پر چھبیس مئی کو ہونے والے یورپی پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ وفاقی جرمن آئینی عدالت نے سنایا۔ اس سلسلے میں ایک آئینی درخواست ملک کی تین مختلف سیاسی جماعتوں نے دی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد جرمنی میں پہلی بار ایسے شہری بھی ووٹ دینے کے اہل ہو گئے ہیں، جو یا تو ایسے معذور شہری ہوں جن کے لیے عدالتی سطح پر کوئی مختار مقرر کیا گیا ہو، یا پھر ذہنی طور پر معذور ایسے افراد جن کو ان کے کیے کی سزا نہ دی جا سکتی ہو اور جو کسی نفسیاتی علاج گاہ میں مقیم ہوں۔

ماہرین کے مطابق جرمنی میں ایسے شہریوں کی تعداد اسّی ہزار کے قریب بنتی ہے۔

حق رائے دہی کی طرف ایک اہم پیشرفت

کالسروہے میں قائم آئینی عدالت میں یہ درخواست جمع کرانے والی جماعتیں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی، ترقی پسندوں کی فری ڈیموکریٹک پارٹی اور بائیں بازو کی لیفٹ پارٹی تھیں۔ پارلیمان میں اپوزیشن کی یہ جماعتیں ایسے افراد کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کوشاں ہیں۔ رواں برس جنوری میں اس عدالت نے اعلان کیا تھا کہ ذہنی طور پر چیلنجز کے شکار ایسے افراد کو ووٹ کا نہ دینے عمل غیر آئینی ہے۔

اس فیصلے کے بعد جرمن پارلیمان بُنڈس ٹاگ نے مارچ میں اس حوالے سے قانون متعارف کرایا تاہم حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں، کرسچن ڈیمو کریٹک پارٹی، کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اس کی منظوری کا راستہ روک دیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں