راجر فیڈرر کی شکست، آسٹریلین اوپن سےباہر
28 جنوری 2011جمعرات کو میلبورن میں کھیلے گئے اس اہم سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین جوکووچ نے فیڈرر کو سات چھ، سات پانچ اور چھ چار کے ایک آسان مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ اگرچہ ماہرین کے خیال میں یہ میچ کانٹے دار ہونا تھا لیکن فیڈررکے سیدھے سیٹوں سے شکست کھانے پر اب ان کے ٹینس کیریئر پرایک سوالیہ نشان سا الگ گیا ہے۔
اس میچ کے بعد جوکووچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چار مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فاتح فیڈرر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین کھیل پیش کیا، جس کے نتیجے میں فیڈرر کو شکست ہوئی۔
آسٹریلین اوپن کا دوسرا سیمی فائنل آج یعنی جمعہ کے دن کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ہسپانوی سٹار راجر فیرر مد مقابل ہوں گے۔ عالمی نمبر سات راجر فیرر نے اپنے ہم وطن اورعالمی نمبر ایک رافائل نادال کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت اپنی بھر پور فارم میں ہیں۔ مرے نے کہا ہے،’ فیرر اپنی بھرپور توانائیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں داد سمیٹ رہے ہیں، ان کے ساتھ مقابلہ جاندار ہو گا۔‘
اس سیمی فائنل میں کامیاب حاصل کرنے والا فائنل میں جوکووچ کے سامنے ہو گا۔
رپورٹ: عاطف بلوچ
ادارت: عدنان اسحاق