راجستھان‘ ممبئی کے میدان سے فائنل میں داخل
30 مئی 2008آسٹریلیا کے شہرہ آفاق لیگ سپنر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کی کپتانی میں راجستھان رایلز کی ٹیم نے دلّی ڈئیر ڈیولز کو سیمی فائنل میں ایک سو پچاس رنوں سے شکست دے کر انڈین پریمئیر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں دلّی نے ٹاس جیت کر پہلے راجستھان کو کیلنے کی دعوت دی۔ راجستھان نے مقررہ بیس اووروں میں شین واٹسن‘ یوسف پٹھان اور اسنودکر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت ایک سو بانوے رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں دلّی کی وکٹیں ایسے گرتی گئیں جیسے خزاں کے موسم میں پیڑوں سے پتے گرا کرتے ہیں۔ دلّی کی ٹیم ستاسی کے معمولی سکور پر آ وٴٹ ہوگئی۔
راجستھان کی طرف سے شین واٹسن نے باون رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ واٹسن کو آل راونڈ کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
شین واٹسن کے علاوہ‘ راجستھان کے بولرز مناف پٹیل اور کپتان شین وارن نے بھی اچھی بولنگ کا مُظاہرہ کیا۔