1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رافائل ندال روم ماسٹرز کپ جیت گئے

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: کشور مصطفیٰ3 مئی 2009

دفاعی چیمپیئن نوواک ڈوکووچ کو دو سیٹس میں شکست دے کر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رافائل ندال اپنا چوتھا روم ماسٹرز کپ جیت گئے ہیں۔

رافائل ندال کلے یا مٹی کے کورٹ پر ناقابلِ شکست سمجھے جاتے ہیںتصویر: AP
دفاعی چیمپیئن ڈوکووچ پورے میچ میں ندال کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکےتصویر: AP


پانچ برسوں میں روم ماسٹرز کپ میں ندال کی یہ چوتھی فتح ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ ان کی دوسری فتح ہے۔ ندال نے ڈوکووچ کو یہ میچ اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ دو سے ہرا دیا۔ کلے کورٹ کے بےتاج بادشاہ کہلانے والے ندال کی نظریں اب فرینچ اوپن گرینڈ سلیم پر ہیں۔

رافائل ندال کا کہنا ہے کہ روم میں ان کا یہ اہم ٹورنامنٹ جیتنا خاصا اہم ہے اور وہ اس وقت پیرس میں ہونے والے فرینچ اوپن کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

اتوار کے روز اس میچ میں فتح کلے کورٹ پر ندال کی لگاتار تیسویں فتح ہے۔

روم ماسٹرز کپ کے فائنل میچ کا پہلا سیٹ ندال کے لیے مشکل ثابت ہوا اور یہ چوہتر منٹ تک جاری رہا۔ سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک کے زریعے ہوا ج میں ندال نے ڈوکووچ کو باآسانی سات دو سے ہرا دیا۔ دوسرے سیٹ میں ڈوکووچ ندال کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور یہ سیٹ ندال آسانی سے چھ دو سے جیت گئے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں