1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راولپنڈی ایکسپریس' پانچ سال تک نہیں چلے گی

1 اپریل 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ‘ PCB‘ نے فاسٹ بولر شعیب اختر پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر ٹیم کے دوسرے گیندباز محمد آصف کے ہمراہ
شعیب اختر ٹیم کے دوسرے گیندباز محمد آصف کے ہمراہتصویر: AP

اس فیصلے کا اعلان بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے پاکستانی دارالحکومت میں آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی بولر اپنے کیریر کے دوران متعدد بار تنازعات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔

پی سی بی کے فیصلے کے مطابق‘ شعیب اختر آئیندہ پانچ برس تک اپنے ملک میں‘ یا ملک سے باہر‘ قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے لیگ سپنر دانش کنیریا کو تحریری وارننگ دی ہے۔

شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف ون حالیہ ڈے سیریز میں ٹیم میں منتخب نہ کئے جانے‘ مرکزی کنٹریکٹ نہ ملنے اور دیگر مسائل کے بارے میں پی سی بی پر کڑی تنقید کی تھی جبکہ لیگ سپنر کنیریا نے سی کیٹیگری کنٹریکٹ ملنے پر اپنا ردّ عمل ظاہر کیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں