1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راہول گاندھی، شاہ رخ، امیتابھ اور کوہلی کا ٹویٹر بلیوٹک غائب

صلاح الدین زین
21 اپریل 2023

ٹوئٹر کی سبسکرپشن پالیسی کے نفاذ کے بعد متعدد بھارتی رہنما اور بالی وڈ کی اعلیٰ شخصیات کو 'بلیو ٹک' نشان سے محروم کر دیا گیا ہے۔ بلیو ٹک کے لیے ماہانہ فیس متعین کی گئی ہے، جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

Indien | Kolkata International Film Festival
تصویر: Satyajit Shaw/DW

سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے سبسکرپشن پالیسی کے نفاذ کے بعد پیسہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے بھارت کی متعدد اعلیٰ شخصیات کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک کو ہٹا دیا ہے۔ نیلے رنگ کا یہ نشان اہم شخصیات کے اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ بعض خصوصی فیچرز بھی مہیا کرتا ہے۔

ٹوئٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کوششیں تیز کرے، یورپی یونین

پہلی بار ٹویٹر نے سن 2021 اپنی سبسکرپشن سروس شروع کی تھی جو بعض مغربی ممالک کے لیے تھی، تاہم اب اسے عالمی سطح پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں ویب سائٹ پر اس کی ماہانہ فیس آٹھ ڈالر ہے جبکہ انڈرائیڈ اور آئی او ایس کی ایپ کے لیے گیارہ ڈالر ماہانہ دینے ہوں گے۔

طالبان کے حامیوں نے ٹوئٹر پر ’بلیو ٹِک‘ خریدنا شروع کر دیے

 اس کا نام، 'ٹویٹر بلیو سبسکرپشن سروس' ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت وہ تمام، فیچرز بھی مہیا کیے جائیں گے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر

بھارت کی متعدد سرکردہ شخصیات متاثر

سبسکرپشن کے پیسے یا ماہانہ فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کے سرکردہ سیاسی رہنما راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصدیقی بیج 'بلیو ٹک' کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اس میں ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، اور مغربی بنگال کی رہنما ممتا بنرجی جیسی شخصیات شامل ہیں۔ بالی وڈ کے فلم اسٹار شاہ رخ خان، امیتابھ بچّن، عالیہ بھٹ اور معروف کرکٹر ویراٹ کوہلی و روہت شرما کے اکاؤنٹ سے بھی یہ نشان غائب ہے۔

ابتدائی طور پر بلیو ٹک کا استعمال اس لیے ہوتا تھا کہ دیگر افراد معروف شخصیات کی نقل نہ کر سکیں اور اس طرح غلط معلومات سے بھی نمٹا جا سکے گا، تاہم ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹویٹر نے اس کے تحت کئی نئے فیچرز بھی متعارف کروائے ہیںتصویر: Muhammed Selim Korkutata/AA/picture alliance

اب صرف انہیں ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹ پر تصدیق کے لیے بلیو ٹک کا مارک باقی بچا ہے، جو اس کے لیے ٹویٹر کو ادائیگی کر رہے ہیں۔

بھارت کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، عام آدمی پارٹی اور کانگریس جیسی اہم سیاسی جماعتوں کے آفیشل ٹویٹر ہینڈلز بھی اپنے تصدیقی بیج سے محروم ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر صارفین نے بلیو ٹک کے لیے سبسکرپشن کی پالیسی پر عمل نہیں شروع کیا، تو  مائیکرو بلاگنگ سائٹ ان اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ چیک مارک اسٹیٹس کو ہٹا دے گی، جن کی ایلون مسک کی ملکیت سے قبل تصدیق کی گئی تھی۔

ابتدائی طور پر بلیو ٹک کا استعمال اس لیے ہوتا تھا کہ دیگر افراد معروف شخصیات کی نقل نہ کر سکیں اور اس طرح غلط معلومات سے بھی نمٹا جا سکے گا۔ تاہم ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹویٹر نے اس کے تحت کئی نئے فیچرز بھی متعارف کروائے ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہو گا؟

02:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں