1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رمضان میں لاک ڈاؤن پر عمل کے لیے مسلمانوں کا شکریہ، جرمن صدر

23 مئی 2020

جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے ماہ رمضان کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات پر عمل پیرا ہونے پر مسلمانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مسلمانوں کی مذہبی اقلیت کے خلاف نفرت کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Morgengebet in Kölner Moschee Fajr Gebet
تصویر: DİTİB

مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اختتام کے موقع پر جرمن صدر اشٹائن مائر نے ایک پیغام میں لکھا کہ بہت سارے مسلمانوں کے لیے یہ پابندیاں مشکل تھیں۔ ’’ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ نے ان سخت ضوابط پر عمل کیا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماری پہلی کامیابی میں کردار ادا کیا۔‘‘

جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائرتصویر: Imago Images/R. Wölk


ماہ رمضان میں سماجی دوری کے اقدامات کی وجہ سے الگ ہونے کے بجائے عام طور پر مسلم برادری کو آپس میں ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ جرمن صدر نے جمعہ کے روز مسلمانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے خلاف پرعزم کارروائی کا بھی وعدہ کیا۔ اشٹائن مائر کے بقول، ’’نفرت انگیزی اور علیحدگی، مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے پرتشدد حملے، مساجد پر حملے۔ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے، ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔‘‘

مذہبی رواداری: برلن کے چرچ میں نماز جمعہ

02:05

This browser does not support the video element.


جرمنی میں مسلمانوں یا ان کی تنظیموں کے مراکز پر گزشتہ برس کل 871 حملے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے جرمن صدر نے کہا تھا کہ مسلمانوں کا تحفظ، ریاست سمیت سب کی ذمہ داری ہے۔ جرمن صوبے ہیسے کے شہر ہاناؤ میں اندھا دھند  فائرنگ کے ایک واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے، حملہ دائیں بازو اور نسل پرستانہ نظریے سے متاثر تھا۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ترک اور بوسنین نژاد جرمن شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیے:جرمنی میں بھی اس بار عید مختلف ہوگی
جرمن صدر نے اس واقعے کو جرمن معاشرے کے مشترکہ اقدار پر حملہ قرار دیا، جس میں رواداری، تنوع اور مذہبی عبادت کی آزادی شامل ہے۔  اشٹائن مائر نے کہا کہ ہناؤ میں پیش آنے والے واقعے نے انہیں شدید متاثر کیا تھا۔


ع آ / ع ت  (کے این اے، ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں