1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

27 ستمبر 2023

ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس کی پاکستان کو ترسیل پڑوسی ملک ایران کے ذریعے ممکن ہو سکی۔ روسی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد کو ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Pakistan Peschawar | LPG Flüssiggas
تصویر: Fayaz Aziz/REUTERS

روس سے مائع پیٹرولیم گیس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔  اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے منگل چھبیس ستمبر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایل پی جی کی آمد سے رواں برس ماسکو کی طرف سے اسلام آباد کو توانائی کی ترسیل کا دوسرا بڑا مرحلہ تکمیل کو پہنچا۔

بیان کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایران کی مدد سے پاکستان پہنچی۔ ایل پی جی کی فراہمی سے متعلق یہ ڈیل دراصل روس اور پاکستان کے مابین رواں سال کے شروع میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ممکن ہوئی۔ اسی معاہدے کے تحت روسی خام تیل کی پہلی کھیپ اس سال کے آغاز پرپاکستان  پہنچی تھی۔

 ایران کا کردار

روسی ایل پی جی کی پاکستان کو فراہمی ایران کے سارخس اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ایل پی جی کی دوسری شپمنٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے تاہم اس میں ایران کے کردار کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔ مزید برآں یہ امر بھی واضح نہیں کہ اس ایل پی جی کی قمت کتنی تھی اورپاکستان کو اس پرکتنی رعایت دی گئی۔

ادھر اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے روسی مائع پیٹرولیم کی قیمت چینی کرنسی یوان میں ادا کی ہے تاہم اس معاہدے کی اصل مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔

پیٹرول کا بحران عوام پریشانتصویر: Getty Images/Rizwan Tabassu

پاکستان کی بیرونی ادائیگیاں

پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا ایک  بڑا حصہ توانائی کی انہی برآمدات کے لیے مختص ہے۔ ملکی تباہ حال معیشت کے پیش نظر روس کی طرف سے توانائی کی قیمت کی ادائیگی میں رعایت اور مہلت دی گئی ہے۔ اس وقت اسلام آباد حکومت ملکی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ بے تحاشہ بیرونی قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے ملک اقتصادی دیوالیہ پن  کے دھانے پر کھڑا ہے۔

پاکستان: پیٹرول پمپ پر کام کرتی خواتین

03:18

This browser does not support the video element.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے لیے ملکی دفاعی اخراجات اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد تیسری سب سے بڑی واجب الادا رقم ملک میں قائم بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا آئی پی پیز کا بل ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس رقم کی ادائیگی کے باوجود گردشی قرضے کا پہاڑ پھر سے قومی خزانے پہ بوجھ بن کر کھڑا ہوجاتا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حکومت کے ذمے آئی پی پیز کے دو کھرب روپے وجب الادا ہیں، جو حکومت کو اس سال کے اخر تک ادا کرنے ہیں۔ یہ رقم اقتصادی بحران کے شکار ملک کی حکومت کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے۔ اسی بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومتیں بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرتی آئی ہیں، جس سے بنیادی طور پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کے بحران نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہےتصویر: Getty Images/Arif Ali

رواں سال جون میں صورتحال یہاں تک پہنچ چُکی تھی کہ پاکستان کے پاس بمشکل ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر باقی رہ گئے تھے۔ اسے نومبر میں 1.1 ارب ڈالر کے فنڈ جاری ہو جانے کی امید تھی لیکن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مزید ادائیگیوں سے قبل کئی شرائط عائد کر دیں تھیں۔

پاکستان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ایسا بجٹ پیش کرے گا جو آئی ایم ایف کے پروگرام سے ہم آہنگ ہو۔ اس کے علاوہ توقع تھی کہ فارن ایکسچنج مارکیٹ کا معمول کے مطابق کام بحال کیا جائے گا اور محصولات اور اخراجات میں چھ ارب ڈالر کے فرق کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ک م/ ش ر(روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں