1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

روسی فوج یوکرینی شہر باخموت میں داخل، گلی گلی لڑائی جاری

4 مارچ 2023

روسی فوجی یوکرینی شہر باخموت میں داخل ہو گئے ہیں لیکن اس مشرقی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔ شہر کے نائب میئر کے بقول یوکرینی فوج روسی دستوں کے خلاف سخت مزاحمت کر رہی ہے۔

Ukraine Krieg Front Horlivka
تصویر: Oleksandr Ratushniak/REUTERS

یوکرین کے ڈونیٹسک ریجن میں واقع اہم شہر باخموت کے نائب میئر الیکسانڈر مارشینکو نے میڈیا کو بتایا کہ روسی افواج شہر کی سرحدوں پر یوکرینی فوجیوں کی صفوں کو توڑنے میں کامیاب ہو گئیں اور شہر میں داخل ہو گئی ہیں۔

روسی افواج گزشتہ سات ماہ سے اس شہر پر قبضہ کرنے کی خاطر عسکری کارروائیوں میں مصروف تھیں۔ تاہم حالیہ کچھ ہفتوں میں روس نے اپنے عسکری حملے بہت تیز کر دیے تھے۔

یوکرینی جنگ کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے جبکہ روسی فوج نے گزشتہ نصف برس کے دوران اس عسکری تنازعے میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی۔ تاہم باخموت پر کنٹرول ماسکو حکومت کے لیے کچھ اطمینان کا سبب ضرور ہو گا۔

یوکرین پر مضبوط جرمن حمایت کے لیے بائیڈن نے شولس کا شکریہ ادا کیا

یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیسے ہو رہی ہیں؟

روسی حکام کا کہنا ہے کہ باخموت پر قبضے سے ڈونباس کا ریجن روسی افواج کے لیے کھل جائے گا۔ اسی لیے مشرقی یوکرین کے اس شہر کو عسکری حکمت عملی کے حوالے سے بہت اہم قرار دیا جاتا ہے۔

جرمن جنگی ٹینکوں کے لیے یوکرینی فوجیوں کی تربیت

02:12

This browser does not support the video element.

اس جنگ سے قبل اس شہر کی آبادی پچھتر ہزار کے لگ بھگ تھی تاہم اب صرف چار ہزار شہری ہی اس شہر میں ہیں، جو شیلٹر ہاؤسز میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ان کے پاس نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی گیس۔

اگرچہ طویل عسکری کارروائی کے بعد روسی افواج اس شہر پر قبضے کے قریب پہنچ چکی ہیں لیکن دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے اپنی صرف اسی ایک مہم میں کئی ہزار فوجی گنوائے ہیں، جو روسی فوج کی حکمت عملی کی ناکامی کی طرف ایک اشارہ ہے۔

روسی یوکرینی جنگ کا ایک سال: قیام امن کب تک اور کیسے ممکن؟

پوٹن جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے سے علیحدہ

دوسری طرف روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں تعینات روسی افواج کا معائنہ کرنے کے لیے یوکرین کا دورہ کیا ہے۔ ماسکو میں وزارت دفاع کے مطابق اس غیر معمولی دورے کے دوران سیرگئی شوئیگُو نے روسی افواج کا حوصلہ بلند کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ شوئیگو نے ڈونباس ریجن میں جنگی محاذوں کا دورہ کیا تاہم وہ کس شہر یا محاذ پر گئے، اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

برطانوی عسکری خفیہ ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ باخموت کے گرد و نواح میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ باخموت کے مکمل محاصرے سے اس شہر میں موجود یوکرینی فوج کی کمک رک جائے گی، جس کی وجہ سے روسی فوج اس اہم شہر پر جلد ہی قابض ہو سکتی ہے۔ 

ع ب، م م (خبر رساں ادارے)

یوکرین کو ٹینک کیوں چاہیے ہیں؟

04:57

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں