1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافغانستان

روسی چارٹر فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ

21 جنوری 2024

روسی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا روس کا ایک چارٹرڈ طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔ افغان پولیس نے گزشتہ رات اس طیارے کے صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی۔

Afghanistan Symbolbild Flugzeugabsturz
تصویر: Daniel Leal/AFP

روسی ایوی ایشن حکام نے آج اتوار 21 جنوری کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک روسی رجسٹرڈ طیارہ جس پر چھ افراد سوار تھے گزشتہ رات افغانستان  کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد  ریڈار اسکرین ‍‍سے غائب ہو گیا۔ اُدھر افغانستان کی مقامی پولیس کے نے بتایا کہ انہیں طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

افغانستان: بھوک و افلاس سے بھرا ایک اور موسم سرما

02:42

This browser does not support the video element.

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اُسے اس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دریں اثناء بدخشاں کے صوبائی ترجمان ذبیح اللہ امیری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایک ٹیم کو اس مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔ حادثہ ایک دور افتادہ مقام پر پیش آیا۔ جائے حادثہ  صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد سے 200 کلومیٹر یا (124 میل) سے زیادہ کے فاصلے پر ایک دور دراز علاقہ تھا۔

افغانستان کا شمالی صوبہ بدخشاں دور افتادہ کوہستانی علاقہ ہےتصویر: Theodor Obstetrix/Pond5 Images/IMAGO

طیارے کی ساخت

روسی  ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس پرواز تھی جس نے بھارت سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور یہ طیارہ ازبکستان سے ہوتا ہوا ماسکو پہنچنا تھا۔ یہ فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ ایوی ایشن فالکن 10 جیٹ تھا جسے 1978ء میں تیار کیا گیا تھا۔۔

افغانستان کے ٹریفک کنٹرولر بچے

03:18

This browser does not support the video element.

افغان حکام کے بیانات

افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ شب انتہائی شمال میں بدخشاں کے  دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان نے تاہم اس طیارے کی قسم کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی طیارہ حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ بتائی۔

جائے حادثہ صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد سے 200 کلومیٹر دور واقع ہےتصویر: Ahmad/Xinhua/IMAGO

اُدھر بھارت  کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گر کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ کوئی طے شدہ تجارتی پرواز یا  بھارتی  چارٹرڈ جہاز نہیں تھا۔

ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ڈسالٹ نے عام کاروباری اوقات سے باہر اس حادثے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ

01:31

This browser does not support the video element.

مقامی خبروں کے مطابق روسی ایوی ایشن حکام  نے کہا ہے  کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ وہ  افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ک م/ا ب ا (روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں