1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتروس

یوکرینی جنگ: روسی فوجی بھرتیوں کے لیے مالی ادائیگیاں دوگنا

31 جولائی 2024

یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے مزید فوجی بھرتیوں کی خاطر روس نے اپنے ہاں نئے رضاکاروں کے لیے مالی ادائیگیاں اب دو گنا کر دی ہیں۔ اس بارے میں روسی صدر پوٹن نے بدھ اکتیس جولائی کے روز ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

روسی کرنسی روبل
روس میں فوجیوں کے طور پر بھرتی کیے جانے والے رضاکاروں کو ماہانہ تنخواہوں کے علاوہ اب یکبارگی ادائیگی کی مد میں چار لاکھ روبل اد اکیے جائیں گےتصویر: MOSCOW NEWS AGENCY/REUTERS

روسی دارالحکومت ماسکو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی سیاسی اور عسکری قیادت کی خواہش ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں رضاکارانہ طور پر بھرتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو اس طرف راغب کیا جائے۔

یوکرین جنگ کے دوران پانچواں بھارتی شہری ہلاک

روسی صدر پوٹنتصویر: Evgenia Novozhenina/REUTERS

اس خواہش کا نتیجہ یہ کہ نئے فوجیوں کے طور پر بھرتی ہونے والے رضاکاروں کو پہلے اگر یکبارگی دو لاکھ روبل سے بھی کم رقم ادا کی جاتی تھی، تو اب یہی رقم دو گنا سے بھی زیادہ کر کے چار لاکھ روبل کر دی گئی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ 31 جولائی کے روز جس صدارتی حکم نامے پر باقاعدہ دستخط کر دیے، اس کے مطابق روسی فوجیوں کے طور پر بھرتی کیے جانے والے رضاکاروں کو یکبارگی ادائیگی کی مد میں اب تک دیے جانے والے ایک لاکھ پچانوے ہزار روبل کے بجائے چار لاکھ روبل (تقریباﹰ 4,650 امریکی ڈالر) اد اکیے جائیں گے۔

'انتہائی مایوس کن'، مودی کے دورہ روس پر یوکرینی صدر کا ردعمل

جنگی مقاصد کے لیے اس نئی مالیاتی پیشکش کا اطلاق ایسے نئے روسی فوجیوں پر ہو گا، جو باقاعدہ معاہدے کے طور پر یکم اگست سے لے کر 31 دسمبر تک کے عرصے کے دوران جنگی محاذ پر اپنی تعیناتی پر آمادگی ظاہر کریں گے۔

روس نے اپنے ریزرو فوجیوں کی جبری بھرتی کے طریقہ کار پر عمل درآمد دو ہزار بائیس کے موسم خزاں میں شروع کیا تھاتصویر: Mikhail Golenkov/SNA/IMAGO

روسی فوجیوں کی تنخواہیں اوسط ماہانہ آمدنی سے کہیں زیادہ

ماسکو حکومت یوکرین کے خلاف جنگ میں نئے روسی فوجیوں کی بھرتی کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش میں ہے۔

اس کا ایک ثبوت یہ کہ اب نئے بھرتی ہونے والے ہر فوجی کو یکبارگی چار لاکھ روبل تو اد اکیے ہی جائیں گے، تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ روسی فوجیوں کو اب دی جانے والی تنخواہیں پہلے ہی ایک عام روسی شہری کی اوسط ماہانہ آمدنی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔

اگر امریکہ نے جرمنی میں میزائل نصب کیے تو جوابی کارروائی ہو گی، روس

روسی مسلح افواج نے فروری 2022ء میں جب صدر پوٹن کے حکم پر یوکرین میں عسکری مداخلت کا آغاز کیا تھا، تو اس کے قریب چھ ماہ بعد ہی موسم خزاں میں ماسکو کو اپنے ریزرو فوجیوں کی جبری بھرتی کا فیصلہ اس لیے کرنا پڑ گیا تھا کہ جنگ کے لیے کافی تعداد میں فوجیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کییف میں بچوں کے ایک ہسپتال پر ایک روسی راکٹ حملے کے بعد کا منظر: روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر ہزارہا انسان ہلاک ہو چکے ہیںتصویر: Efrem Lukatsky/AP Photo/picture alliance

تب سے اب تک روس نئے فوجیوں کی بھرتی پر انہیں پرکشش مالی مراعات دینے پر توجہ مرکوز کرتا آیا ہے۔ اب یہی مراعات دوگنا کر دی گئی ہیں۔

یوکرین کو منجمد روسی اثاثوں سے اربوں ڈالرقرض دینے کا فیصلہ

اس سے قبل روس نے اپنے ہاں جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو بھی خاص شرائط کے تحت رہا کر کے فوج میں بھرتی کرنے اور یوکرین کے خلاف محاذ جنگ پر بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر چند روز پہلے تک مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار روسی شہری ایسے تھے، جو باقاعدہ معاہدوں کے ساتھ لیکن پرکشش شرائط اور رضاکارانہ بنیادوں پر ملکی فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کر چکے تھے۔

م م / ش ر (ڈی پی اے)

یوکرین جنگ: کیا روس کے پاس ٹینکوں کی قلت ہو گئی؟

02:50

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں