روس کے ہتھیاروں میں زیادہ تر ہائی ٹیک اسلحہ مغربی ساختہ چپس کے بغیر تیار نہیں کیا جا سکتا، جو کہ پابندیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ ڈی ڈبلیو نے یوکرین میں شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے روسی میزائلوں میں سے Kh-101 کروز میزائل کا جائزہ لیا اور جاننے کی کوشش کی یہ پابندیاں اثر کیوں نہیں کر رہیں۔