1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس کواٹر فائنل میں، سویڈن باہر

19 جون 2008

روس نے ٹورنامنٹ کے بہترین اجتماعی کھیل کا مطاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو دو صفر سے ہرا دیا جبکہ سویڈن کے ابراہمیوچ فٹبال سے اکیلے ہی سر ٹکراتے رہ گئے۔ ایک دوسرے میچ میں سپین نےیونان کو دو ایک سے ہرا دیا۔

روسی ٹیم پہلے گول کے بعدتصویر: AP

بدھ کے دن گروپ ڈی میں روس نے سویڈن کو ہرا کر کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ جبکہ سپین نے دفاعی چمپیئن یونان کو دو ایک سے شکست دے کرکواٹر فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

روسی شائقین خوشی مناتے ہوئےتصویر: AP

ماہرین کے مطابق روس نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور سویڈن کو پریشان کر دیا۔ روس کی طرف سے دونوں گول بھی بہترین ٹیم ورک کا نمونہ تھے۔ روس اب کواٹر فائنل میں پالینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ سپین اور اٹلی کواٹر فائنل مد مقابل ہوں گے۔

دوسری طرف جرمنی جمعرات کے دن پرتگال سے کواٹر فائنل کھیلے گا اور جمعے کے روز ترکی اور کروشیا کواٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں