1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمیورپ

روس کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ، کم از کم آٹھ ہلاک

20 ستمبر 2021

روس کی ایک یونیورسٹی میں ایک ٹین ایجر کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان بھی مارا گیا ہے۔

Russland | Schießerei an der Universität von Perm
تصویر: Anatoliy Romanov/Sputnik/dpa/picture alliance

روسی شہر پیرم کی ایک یونیورسٹی میں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔

یونیورسٹی کی پریس سروس کی طرف سے قبل ازیں بتایا گیا اس فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا پر دکھائی گئی فوٹیج میں طلبہ عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں لگا کر جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی پریس کی طرف سے جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ٹین ایجر طالب علم تھا جو جوابی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

پیرم شہر دارالحکومت ماسکو سے مشرق کی جانب 1300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو اس واقعے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو اس واقعے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔​​​​​​​تصویر: Sputnik/dpa/picture alliance

بڑے جرائم کی تفتیش کرنے والی روس کی انویسٹیگیٹیو کمیٹی کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے طور پر ہوئی ہے۔

روس میں عام شہریوں کے لیے اسلحہ رکھنے کے حوالے سے قواعد وضوابط کافی سخت ہیں۔ صرف سخت شرائط اور ٹیسٹ کے بعد ہی ذاتی دفاع، شکار یا دیگر کھیلوں کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

روس میں تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ قبل ازیں اس طرح کا واقعہ مئی 2021ء میں پیش آیا تھاجب ایک 19 سالہ طالب علم نے روس کے وسطی شہر کازان کے ایک اسکول میں فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد مارے گئے۔

ا ب ا/ع ب (روئٹرز، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں