روس کے نئے صدر: دمتری مدوی ایدف
3 مارچ 2008![روسی صدر ولادی میر پوٹین اور نئے صدر منتخب ہونے والے اُن کے قریبی ساتھی دمتری مدوی ایدف](https://static.dw.com/image/3162422_800.webp)
اشتہار
پوٹین دو مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب مزید اِس عہدے کے امیدوار نہیں بن سکتے اور اب وزارتِ عظمےٰ کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں۔ روسی اپوزیشن نے ماسکو حکومت پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عاید کیا ہے تاہم وزارتِ داخلہ نے یہ الزام رد کر دیا ہے۔
کمیونسٹوں کے قائد گیناڈی سِیُوگانوف اور قوم پرست ولادی میر شِیری نووسکی نے کہا کہ وہ اِن انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔