1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رچرڈ ولیمسن اپنے موقف کی عوامی وضاحت کریں: ویٹی کن

خبر رساں ادارے4 فروری 2009

دوسری عالمی جنگ کے زمانے میں نازی سوشلسٹوں کے ہاتھوں لاکھوں یہودیوں کے قتل عام کا واقعہ ایک بار پھر عالمی ذرائع ابلاغ میں خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں بشپ رچرڈولیمسن کو پاپائے روم نے بحال کردیا گیاتھا

حال ہی میں پاپائے روم بینڈکٹ شانزدہم نے اس قتل عام کو جھٹلانے والے بشپ رچرڈولیمسن کو بحال کردیاتھا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے زبردست احتجاج دیکھنے میں آیا۔

ویٹی کن نے جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بشپ ولیمسن کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کریں جب کہ دوسری جانب ویٹی کن نے روایات پسند بشپ رچرڈ ولیمسن سے کہا ہے کہ اگر وہ کیتھولک کلیسا میں اپنے منصب سے منسلک رہنا چاہتے ہیں تو وہ یہودیوں کے قتل عام کو جھٹلانے سے متعلق اپنے موقف کی عوامی طور پر وضاحت کریں۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپائے روم بینڈکٹ شانزدہم، یہودیوں کے قتل عام کے واقعہ ’ہولوکوسٹ‘ کو جھٹلانے سے متعلق رچرڈ ولیمسن کے موقف سےآگاہ نہیں تھے۔

ویٹی کن کے بیان میں کہا گیا ہے :’’ بشپ ولیمسن اگر چرچ میں اپنے کام سے منسلک رہنا چاہتے ہیں تو وہ عوامی طور پر اپنے موقف کی صفائی پیش کریں اور بتائیں کہ ہولوکوسٹ سے متعلق ان کے نظریات کیا ہیں۔‘‘

اس سے قبل ویٹی کن نے بشپ رچرڈ ولیمسن کی جانب سے یہودیوں کے قتلِ عام کو جھٹلانے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرنے کے بارے میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ روم میں ایک ترجمان نے کہا کہ پاپائے روم بینیڈکٹ شانزدہم جس وضاحت سے اپنا موقف بیان کر چکے ہیں، اُس سے زیادہ وضاحت ہو ہی نہیں سکتی تھی۔

گذشتہ بدھ کو پوپ نے یہودیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا تھا اور دوسری عالمی جنگ کے زمانے میں یہودیوں کے قتلِ عام کو جھٹلائے جانے کے بیانات سے فاصلے پر چلے گئے تھے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں