ریوڈی جنیرو میں بارشوں اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک
6 اپریل 2010حکام کے مطابق برازیل کے ساحلی شہر میں اس سیلاب کی وجہ سے شہر کی بہت سے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریوڈی جنیرو میں ہونے والی یہ بارشیں گزشتہ تیس برس کے دوران شدید ترین ہیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئیں جبکہ ان حادثات میں کم از کم 18دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے شہر میں ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
برازیل کے دوسرے بڑے شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر ایڈوارڈو پائس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور شہر کے مرکزی علاقے کی طرف نہ جائیں، جو کہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پائس کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق سیلاب کے باعث شہر کی اکثر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ بیان میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان سڑکوں پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ حکام نے شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند کردئے ہیں۔
رپورٹ : افسر اعوان
ادارت : گوہر نذیر گیلانی