1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زائرین کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 19 اموات

11 جون 2021

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں زائرین کو لے جانے والی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 19 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کو لے جانے والی بس کو حادثہ آج جمعہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں 50 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔

ایک مقامی پولیس افسر حفیظ اللہ مینگل نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ امدادی اداروں نے  لاشوں اور زخمیوں کو ایک قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی یہ بس صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ایک صوفی بزرگ کے مزار کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کو لے کر واپس آ رہی تھی۔ حکام کے مطابق ضلع خضدار کے شہر کوری کے قریب بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب ایک موڑ مڑتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ بس الٹ گئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق زخمیوں اور مرنے والوں کو خضدار کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی سبب ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ٹریفک قوانین پر پابندی نہ کیے جانے اور سڑکوں کی صورتحال مناسب ہونے کے سبب ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوتا ہے۔

ا ب ا / ع ب (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں