1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابقہ مشرقی جرمنی کے بزرگ شہریوں کا علاج پرانی اشیاء سے

عابد حسین
30 مئی 2017

کمیونسٹ دور کے مشرقی جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں کئی عمر رسیدہ خواتین کو ڈیمنشیا لاحق ہے۔ ان میں سے چند خواتین ایک بزرگ شہریوں کے مرکز الیکسا میں مقیم ہیں۔

Senioren
تصویر: Fotolia/dresden

ڈریسڈن کے سینیئر سیٹیزن ہاؤس الیکسا میں مقیم خواتین کی عمریں ستر برس سے زائد ہیں اور اب اِس بڑھاپے میں یہ ڈیمینشیا یا مخبوط الحواسی (حافظے میں خلل) کے عارضے میں لاحق  ہو چکی ہیں۔ اُن کی ادھ کھلی آنکھیں مسلسلے اپنے اُس دور کو تلاش کرتی رہتی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی جوانی کے ایام بسر کیے تھے۔ وہیل چیئر پر بیٹھ کر حرکت کرنے والی کئی بوڑھی خواتین آج کل بھی شہر کے مرکز میں واقع کاؤف ہالے کے قریب جا کر وہیل چیئر کھڑی کر کے اپنے ماضی میں کھو جاتی ہیں۔

ان خواتین کے مرکز کے نگران گنٹر وولفرام نے فلم ہال میں زیبائش کے لیے گہرے رنگوں والا ایک پرانا اسکوٹر کھڑا کر دیا اور جب یہ بزرگ خواتین فلم دیکھنے کے لیے لائی گئی تو سب  فلم چھوڑ کر اپنی جوانی کے دور کے اسکوٹر میں دلچسپی لینے لگیں اور خوشی سے لہرانے لگیں۔ کئی ایک نے تو اس ٹرال اسکوٹر کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش بھی کی۔ وولفرام کے مطابق اُسی وقت ان کے اندر ان خواتین کے لیے مستقل خوش رکھنے کی سوچ نے جنم لیا۔

ڈریزڈن میں کمیونسٹ مشرقی جرمنی کے دور کی اشیا یا اشخاص کو استہزایہ انداز میں اوسی کہا جاتا ہے۔ تصویر: AP

ڈریسڈن شہر میں واقع الیکسا سینٹر کے ڈائریکٹر گنٹر وولفرام کو مووی تھیئٹر میں جس سوچ نے گھیرا تھا، وہ اُس کو عملی شکل دینے میں مصروف ہو گئے۔ اس کے لیے سب سے پہلے مرکز میں انہوں نے ایک بڑا کمرہ مختص کیا اور پھر وہ شہر کے قرب و جوار میں پرانے سامان کی ہفتہ وار مارکیٹوں کے چکر لگانے لگے۔

وولفرام نے ان مارکیٹوں سے سن 1950 کی دہائی میں استعمال ہونے والی کراکری، چولہے اور فرنیچر تلاش کر کے خریدنا شروع کر دیا۔ پھر انہوں نے اپنے مرکز کے خصوصی کمرے کو اس پرانے سامان سے سجا دیا۔

وولفرام کا کہنا ہے کہ جب یہ خواتین اس کمرے میں داخل ہوئیں اور ماضی کی اشیاء کو دیکھا تو اُن کی آنکھیں چمکنے لگیں اور خوشی سے اُن کے چہرے سرخ ہو گئے۔ ان کے مطابق مجموعی طور پر اس کمرے نے ایسی ڈیمینشیا میں مبتلا خواتین کی صحت اور دماغی حالت میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔

اس کامیابی کے بعد شہر میں واقع بزرگ شہریوں کے مراکز میں بھی ایسے کمرے تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ الیکسا سینٹر میں بے شمار بزرگ خواتین نے داخل ہونے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں