1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ خو دسپردگی کرنے والے ہیں

22 اگست 2023

سابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ جمعرات کے روز وہ جارجیا پہنچ رہے ہیں۔ جج نے ان کی ضمانت کے لیے دو لاکھ ڈالر کی رقم مقرر کی ہے اور حکم دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات سے گریز کریں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
عدالت نے ٹرمپ اور اس کیس کے دیگر 18 مدعا علیہان کو رواں ہفتے کے جمعے کی دوپہر تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کا وقت دیا ہےتصویر: Alex Brandon/AP Photo/picture alliance

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں وہ خود کو جارجیا میں حکام کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ' پر لکھا، ''میں گرفتار ہونے کے لیے جمعرات کو اٹلانٹا، جارجیا جاؤں گا۔''

ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام، فرد جرم عائد کر دی گئی

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی دوبارہ انتخابی مہم کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کے تحت ان کے خلاف فرد جرم سیاسی محرکات کی وجہ سے دائر کی گئی ہے۔

ٹرمپ کا ابتدائی ری پبلکن مباحثوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان

عدالت نے ٹرمپ اور اس کیس کے دیگر 18 مدعا علیہان کو رواں ہفتے کے جمعے کی دوپہر تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کا وقت دیا ہے۔ ٹرمپ کے ذاتی وکیل جان ایسٹ مین نے کہا کہ وہ بدھ کے روز ہی خود کو فلٹن کاؤنٹی حکام کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ٹرمپ پر الزامات کس نوعیت کے ہیں؟

ریاست جارجیا کی جانب سے تیار کی گئی 98 صفحات پر مشتمل فرد جرم میں گزشتہ ہفتے اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ استغاثہ نے ٹرمپ اور ان کے ساتھی مدعا علیہان پر الزام لگایا ہے کہ وہ سن 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن سے ہارنے کے بعد وہ وائٹ ہاؤس میں بنے رہنے کے لیے ووٹرز کی مرضی کو پلٹنے کی سازش کر رہے تھے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جرائم کے الزامات سے انکار کر دیا

ریاست میں ٹرمپ اور ان کے ساتھی مدعا علیہان پر اپنے انتخابی نقصان کو پلٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں کل 41 مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ٹرمپ اور اس کیس کے دیگر 18 مدعا علیہان کو رواں ہفتے کے جمعے کی دوپہر تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کا وقت دیا ہےتصویر: Robin Rayne/ZUMA Press Wire/picture alliance

ٹرمپ کی ضمانت کے لیے دو لاکھ ڈالر کی رقم مقرر کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

فلٹن کاؤنٹی میں سوپیریئر کورٹ کے جج اسکاٹ میکافی نے عدالت میں فائلنگ کے دوران کہا، ''مدعا علیہ اس کیس میں دیگر شریک مدعا علیہ یا گواہ ہونے کے لیے کسی بھی شخص کو دھمکانے کے لیے یا بصورت دیگر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے۔''

جج نے کہا، ''مذکورہ بالا احکامات میں سوشل میڈیا پر پوسٹس یا سوشل میڈیا پر کسی دوسرے فرد کی پوسٹس کی دوبارہ شیئرنگ بھی شامل ہو گی، تاہم یہ صرف اسی حد تک محدود بھی نہیں ہے۔''

ٹرمپ کی قانونی مشکلات

جارجیا کیس میں ٹرمپ پر یہ چوتھی فرد جرم ہے۔ نیو یارک کی ایک عدالت میں ان پر پورن اسٹار سٹورمی ڈینیئلز کے لیے 'ہش منی' (منہ بند کرانے کے لیے ادا کی گئی رقم) سے متعلق کاروباری ریکارڈ کو جعلی بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

انہیں دو وفاقی فوجداری مقدمات کا بھی سامنا ہے۔ ایک معاملہ ان کی مار-اے-لاگو مینشن میں خفیہ دستاویزات کی مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ہے جبکہ دوسرے کیس میں سن 2020 کے انتخابی شکست کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا ان پر الزام ہے۔

ٹرمپ نے تمام معاملات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔ وہ ریپبلکن پارٹی میں صدارتی پرائمریز میں اس وقت سب سے آگے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ سن 2024 کا زیادہ تر وقت عدالت میں گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے پہلے ہی بدھ کو ہونے والی پہلی ریپبلکن بحث کو ترک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہو گا؟

02:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں