روہڑی سے سکھر آتے ہوئے دریائے سندھ کے جنوب میں واقع پہاڑی پر صدیوں پرانا ایک قبرستان ہے، جسے سات سہيلیوں کے مزار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تاریخی قبرستان کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دور سے یہاں آتے ہیں۔ بہت سی اساطیری کہانیوں کو اپنے اندر سمونے والے اس مزار کی کیا حقیقت ہے، اس بارے میں دیکھتے ہیں سکھر سے کرن مرزا کی رپورٹ