سال کا پہلا گرینڈ سلیم شروع
19 جنوری 2009اشتہار
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے انفرادی مقابلوں کے پہلے راﺅنڈ میں فتح کے بعد امریکہ کے اینڈی روڈِک، جرمنی کے فلوریان مایر، چیک ریپبلک کے ٹامس برڈچ اورارجنٹائن کے برائن ڈائل دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو باآسانی شکست دی۔
خواتین ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں فتح کے بعد سربیا کی ایناوانوچ، بلغاریہ کی سویٹانہ پرنکوا ،آسٹریا کی پیٹریشیا مائر، روس کی ویرازناریوا اور یوکرائن کی ماریہ کوریسیو دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔