1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرمائی اولمپکس: جرمنی پہلی بار آئس ہاکی کے فائنل میں

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
23 فروری 2018

جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں جاری سرمائی اولمپکس میں جرمنی مردوں کی آئس ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

Olympische Winterspiele 2018 in Südkorea | Eishockey Kanada vs. Deutschland
تصویر: Reuters/D.W. Cerny

آج 23 فروری کو ہونے والے مردوں کی آئس ہاکی کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے کینیڈا کو تین کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دی۔ جرمن ٹیم اب اتوار 25 فروری کو فائنل میں روسی ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد جرمن ٹیم کے لیے اب کم از کم سلور میڈل پکا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل مغربی جرمنی 1976 کے سرمائی اولمپکس میں مردوں کی آئس ہاکی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

سرمائی اولمپکس: جرمنی میڈل ٹیبل پر سرفہرست

سرمائی اولمپکس ، دو ممالک کے کھلاڑی اسمارٹ فونز سے محروم

دوسری طرف جنوبی کوریائی شہر پیونگ چانگ میں جاری سرمائی اولمپکس اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں۔ اتوار پچیس فروری کو اس کی اختتامی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ میڈل ٹیبل پر ناروے تیرہ گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔ جرمنی بھی تیرہ گولڈ میڈل جیت چکا ہے لیکن چاندی کے کم تمغے جیتنے پر اُس کی دوسری پوزیشن ہے۔ ناروے کے پاس چاندی کے بارہ اور جرمنی ایسے سات میڈلز جیت چکا ہے۔ کینیڈا دس گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر امریکا اور ہالینڈ ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں