1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں شکست دے دی

23 فروری 2019

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس طرح وہ پہلی ایشیائی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے، جس نے ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے۔

Cricket Sri Lankas Mannschaft
تصویر: Getty Images/AFP/L. Wanniarachchi

سری لنکا نے پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی ایشیائی ملک کی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ملا ہو۔ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کا ہدف 197 رنز صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کے ناٹ آؤٹ کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس اور اوشادا فرنانڈو شامل ہیں۔ دوسری اننگز میں مینڈس چوراسی اور فرنانڈو پچھتر رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ دونوں نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 163 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا کردار ادا کرنے والے یہ دونوں کھلاڑی نوجوان ہیں۔ اوشادا مینڈس چھبیس برس کے ہیں اور اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ کوشال مینڈس چوبیس سال کے ہیں۔ مینڈس اب تک اڑتیس ٹیسٹ میچوں میں چھ سینچریاں بنا چکے ہیں۔ مینڈس کو سری لنکن ٹیم کا ’مستقبل کا جے وردھنا‘ قرار دیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سری لنکا کی ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہےتصویر: picture-alliance/Zumapress/T. Basnayaka

پورٹ ایلزبیتھ میں پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 222 رنز بنائے تھے اور جواباً مہمان ٹیم کو محض 154 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔ سری لنکا کے بالروں نے پوری جنوبی افریقی ٹیم کو دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دو روز کے دوران ہی مجموعی طور پر اکتیس وکٹیں گر گئی تھیں۔

قبل ازیں ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ ڈربن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا نے ناقابلِ شکست 153 کی یادگار اننگ کھیلی تھی اور جیت کے لیے درکار 304 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سری لنکا کی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں پاکستان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز ہار گیا تھا۔

ثناء میر، دنیا کی بہترین خاتون بالر

05:05

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں