1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولسری لنکا

سب سے بڑا سری لنکن سولر انرجی پلانٹ، لاگت قریب دو بلین ڈالر

16 دسمبر 2023

بجلی کے شدید بحران کے شکار سری لنکا میں حکومت نے اس جزیرہ ریاست میں ایک نیا اور آج تک کا سب سے بڑا سولر انرجی پلانٹ تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر قریب دو بلین ڈالر لاگت آئے گی اور جسے ایک آسٹریلوی کمپنی تعمیر کرے گی۔

ایک سولر پاور پلانٹ کے لیے سولر پینلز نصب کرتے ہوئے کارکن
اس منصوبے کے تحت سری لنکا میں آج تک کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ تعمیر کیا جائے گاتصویر: Schalk van Zuydam/AP Photo/picture alliance

اس جنوبی ایشیائی ریاست کی حکومت کی طرف سے کولمبو میں بتایا گیا کہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے اس وسیع و عریض منصوبے پر اندازا ﹰ 1.7 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اس کی تعمیر کے لیے آسٹرلیا کی ایک کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کیا سری لنکا خود کو معاشی بحران سے باہر نکال سکے گا؟

سری لنکا کو گزشتہ برس انتہائی نوعیت کے اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس دوران ملک میں تیرہ تیرہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کی بات بن گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاور جنریٹرز کو چلانے کے لیے پٹرول اس لیے دستیاب نہیں تھا کہ حکومت کے پاس درآمدی ایندھن کے لیے ادائیگیوں کی خاطر زر مبادلہ تک نہیں تھا۔

2022ء کے ان بحرانی حالات کے بعد سے کولمبو حکومت نے ملک میں کئی ایسے منصوبے شروع کیے ہیں، جن کے تحت قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کو زیادہ سے زیادہ ترویج دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر ماکروں کا سری لنکا کا مختصر مگر ’تاریخی‘ دورہ

سری لنکن وزیر توانائی کنچنا وجےسکیرا نے بتایا کہ کولمبو حکومت نے اب ایک ایسے پاور پلانٹ سے بجلی خریدنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی پیداواری صلاحیت 700 میگا واٹ ہو گی۔

یہ سولر پاور پلانٹ شمالی ضلع کیلی نوچھی میں تعمیر کیا جائے گا، جہاں ماضی میں عشروں تک ملکی فوج (تصویر) تامل باغیوں کے خلاف لڑتی رہی تھیتصویر: picture-alliance/dpa/epa/str

انہوں نے کہا کہ یہ بجلی آئندہ ملک کے اس سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ سے حاصل کی جائے گی، جسے آسٹریلیا کی کمپنی یونائیٹڈ سولر انرجی تعمیر کرے گی۔

وزیر توانائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''یہ پلانٹ ملک کے شمالی ضلع کیلی نوچھی میں تعمیر کیا جائے گا، اس پر 1.7 بلین ڈالر کی تعمیراتی لاگت آئے گی اور یہ رقوم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورت میں دستیاب ہو سکیں گی۔‘‘

خانہ جنگیوں کی طویل تاریخ کا ماحولیاتی تباہی میں ہاتھ

اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سری لنکا میں قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کو ممکن بنانے والا سب سے بڑا پلانٹ ہو گا۔

کولمبو حکومت نے اسی سال فروری میں ایک ایسے اور منصوبے کی منظوری بھی دی تھی، جس کی مالیت 442 ملین ڈالر بنتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بھارت کا اڈانی گروپ شمالی سری لنکا ہی میں 350 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت والا پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔

م م / ک م (اے ایف پی)

پلاسٹک پر پابندی تو بنتی ہی تھی

02:11

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں