1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی غیر متوقع کامیابی

15 جنوری 2009

بدھ کے روز ڈھاکہ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد میزبان بنگلہ دیشی ٹیم اپنے وطن میں کھیلی جانے والے سہ قومی وَن ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ڈھاکہ میں سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیشی ٹیم کی کامیابی کے بعد تماشائیوں کا جوش و خروشتصویر: AP

شدید دھند کی وجہ سے یہ میچ اکتیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ ابھی یہ اکتیس اوور پورے ہونے میں بھی تین گیندیں باقی تھیں کہ سری لنکا کی پوری ٹیم ایک سو سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے محض چوبیس اوورز ہی میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔ اِس اسکور میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی شاندار اننگز بھی شامل ہے، جو دَس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بانوے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دا میچ قرار پائے۔

بدھ کے میچ میں بنگلہ دیشی بلّے باز شکیب الحسن کا ایک خوبصورت اندازتصویر: AP

شکیب نے اپنے وَن ڈے کیریئر کی دَسویں ہاف سنچری پینتالیس گیندوں میں مکمل کی اور اُنہتر گیندوں میں بانوے رنز بنائے۔ زمبابوے کے خلاف اس سیریز کے افتتاحی میچ میں بھی، جو بنگلہ دیش اڑتیس رنز سے ہار گیا تھا، شکیب نے باون رنز بنائے تھے۔

سری لنکا اور بنگلہ دیشں کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے پچیس میچوں میں بنگلہ دیش کی یہ دوسری کامیابی تھی۔ اِس سہ فریقی سیریز میں تیسری ٹیم زمبابوے کی ہے، جسے سری لنکا نے پیر کے روز منعقدہ میچ میں 130 رنز سے ہرایا تھا۔ اِسی سیریز کا فائنل کل جمعے کو کھیلا جا رہا ہے، جس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں