سعودیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی لیکن مکہ میں بدستور کرفیو
26 اپریل 2020
اتوار کے روز سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں میں نافذ 24 گھنٹے کے کرفیو میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن مکہ میں فی الحال کرفیو نافذ رہے گا۔
اشتہار
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں، عام اشیائے ضرورت کی دکانیں اور شاپنگ مالز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ نئے اقدامات تیرہ مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔
مگر مکہ سمیت چند علاقے ایسے بھی ہیں، جو کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثرہ ہیں اور وہاں فی الحال لاک ڈاؤن میں کسی نرمی کا امکان نہیں ہے۔ ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
کورونا لاک ڈاؤن: کراچی میں ماہ رمضان کی پہلی شب
02:36
مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے کئی ممالک نے رمضان کے موقع پر کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
عرب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ ہفتے کے روز سعودی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ اب تک اس بیماری سے سعودی عرب میں 136 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ 16 ہزار دو سو ننانوے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس وائرس سے متاثرہ دو ہزار دو سو پندرہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
مختلف ممالک میں ماہ رمضان کی رسوم
پیر کے روز یورپ اور دنیا کے مختلف ممالک میں پہلا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمان اس مہینے کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟ دیکھیے اس پِکچر گیلری میں
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
ساراجیوو – بوسنیا
سراجیوو میں مقامی روایات کے مطابق ہر روز افطار کے وقت توپ چلائی جاتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
چاند دیکھنے کی روایت
تصویر میں تیونسی شہری دوربین کی مدد سے رمضان کا چاند دیکھ رہے ہیں۔ دوربین کے علاوہ کئی ملکوں میں کھلی آنکھوں سے چاند دیکھنے کی روایت بھی ہے، اسی لیے مختلف ممالک میں رمضان کا آغاز بھی مختلف دنوں میں ہوتا ہے۔
مصر میں ماہ رمضان کے دوران روایتی لالٹین روشن کرنا جزو لازم سمجھی جاتی ہے۔ قاہرہ کی شاہراہ سیدہ زینب پر رمضان شروع ہوتے ہی یہ لالٹینیں فروخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں۔
تصویر: DW/A. Al Badry
استنبول کی نیلی مسجد میں نماز تراویح پڑھتی خواتین
استنبول کی سلطان احمد مسجد کو نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ پہلے روزے کے بعد ترک خواتین یہاں نماز تراویح پڑھ رہی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Anadolu Agency/E. Eladi
غزہ، فلسطین
مصر کی طرح غزہ کے بازاروں میں بھی رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی رنگ برنگی لالٹینیں روشن ہو جاتی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
تہران کے بازار اور افطاری کا سامان
ایران میں بھی افطار کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ تہران کے بازاروں میں رمضان کے آغاز سے ہی خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/Anadolu Agency/F. Bahrami
پاکستان، کھجوریں اور پکوڑے
پاکستان بھر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں ہر طرف کھجوریں، پکوڑے اور سموسے دکھائی دیتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
الجزائر، افطار اور مٹھائی
الجزائر میں رمضان کے مہینے میں شہد اور مٹھائی روزے رکھنے والوں میں مقبول ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Belghoul
کابل کی بیکریاں
کابل میں بھی رمضان کے مہینے میں بیکریوں میں مٹھائی خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Gul
9 تصاویر1 | 9
گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے 'عمرے‘ کی ادائیگی کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ابھی اس بارے میں فیصلہ کیا جانا ہے کہ آیا عالمی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں حج ممکن ہو گا یا نہیں۔
گزشتہ برس دنیا بھر سے قریب ڈھائی ملین افراد ادائیگی حج کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ شاید اس بار ایسا ممکن نہ ہو۔