1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی حملہ آور نے فائرنگ سے قبل قتل عام کی وڈیوز دیکھیں

8 دسمبر 2019

امریکی اڈے پر فائرنگ میں ملوث سعودی فوجی نے حملے سے چند روز قبل رات کے کھانے پر کچھ ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھن فائرنگ کے واقعات کی وڈیوز دیکھی تھیں۔

USA Tödliches Pensacola-Marineschießerei
تصویر: picture-alliance/Zumapress/US Navy/P. Nichols

یہ اطلاعات امریکی نیوز اجنسی اے پی  نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول اڈے پر زیر تربیت دس سعودی طلبا کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔

حملہ آور سعودی فضائیہ کا افسر تھا اور فلوریڈا کے شہر پینساکولا میں واقع امریکی بحری اڈے  میں زیر تربیت تھا۔ اس نے جمعے کی صبح  اپنی کلاس میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور آٹھ دیگر کو زخمی کردیا۔ بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ خود بھی مارا گیا۔

تصویر: picture-alliance/Zumapress/US Navy/P. Nichols

پینساکولا کے نیول ایئر اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ سعودی فوج کا سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد شمرانی امریکا میں ہوابازی کی تربیت حاصل کر رہا تھا۔

فائرنگ سے قبل حملہ آور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی اور اسامہ بن لادن کے بیانات کا حوالہ دیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فائرنگ کے بعد چھ دیگر سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں تین وہ بھی شامل ہیں جو فائرنگ کے اس سارے واقعے کی وڈیو بنا رہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے رابطے میں ہیں اور سعودی حکام اس واقعے کی تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں