1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی شاہ کا باڈی گارڈ فائرنگ سے ہلاک

29 ستمبر 2019

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ایک اہم ذاتی محافظ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی تنازعے کا نتیجہ تھا۔

Saudi-Arabien König Salman
تصویر: Getty Images/AFP/A. Caballero-Reynolds

سعودی حکام کی طرف سے تاہم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے قتل کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان کی ہلاکت کا یہ واقعہ جدہ میں پیش آیا جہاں سعودی حکومت موسم گرما میں موجود ہوتی ہے۔ سعودی ٹیلی وژن الاخباریہ کی طرف سے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ شاہ سلمان کے باڈی گارڈ کے قتل کا یہ واقعہ کب پیش آیا۔

عبدالعزیز الفغم قبل ازیں سابق شاہ عبداللہ کے باڈی گارڈ کے فرائض بھی انجام دے چکے تھے۔ الفغم کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوگ فرائض کی انجام دہی کے دوران لی گئی ان کی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔ان میں سے ایک تصویر میں الفغم کو نیچے جھک کر 83 سالہ شاہ سلمان کے جوتوں کے تسمے باندھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

الفغم کی ہلاکت کے بارے میں اولین اطلاع سعودی سرکاری ٹیلی وژن کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹوئیٹ میں دی گئی: ٹوئیٹ کے مطابق، ''میجر جنرل عبدالعزیز الفغم، خادمین الحرمین الشریفین کے ذاتی باڈی گارڈ جدہ میں ایک ذاتی تنازعے کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے جان بحق ہو گئے ہیں۔‘‘

بعد ازاں تاہم سعودی سرکاری پریس ایجنسی کی طرف سے بتایا گیا کہ الفغم اپنے ایک دوست کی فائرنگ سے مارے گئے۔ اس کے علاوہ اس تنازعے کے دوران ایک اور سعودی شہری اور ایک فلپائنی ورکر زخمی بھی ہوئے۔ مزید یہ کہ اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قاتل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص مارا گیا اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ح (روئٹرز، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں