1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی عرب میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو تبدیل کر دیا گیا

30 اگست 2024

سعودی سلطنت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلیٰ فوجی عہدوں پر نئے جرنیلوں کی تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ البتہ چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب کی فوج
شاہی احکامات کے مطابق بری فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن محمد المطیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گيا ہےتصویر: Fayez Nureldine/AFP/Getty Images

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سلطنت کے فرمانروا شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرکے اپنی مشترکہ افواج، بحریہ اور بری افواج کے سربراہوں کی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی یمن سرحد پر حوثی باغیوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک

اطلاعات کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف کے بعد سب سے سینیئر، مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے، پر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حماد بن عبدالعزیز السلمان کو تعینات کیا گیا ہے۔

 سعودی زیر قیادت اتحاد کا یمن میں فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ

وہ اب تک ایک میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے جنہیں ترقی دے کر جوائنٹ فورسز کی کمان سونپی گئی ہے۔

یمنی علاقے مارب میں خونریز لڑائی، پچاس سے زائد افراد ہلاک

لیفٹیننٹ جنیمنی علاقے مارب میں خونریز لڑائی، پچاس سے زائد افراد ہلاکرل مطلق بن سالم بن مطلق العثیمہ، جو پہلے جوائنٹ فورسز کے کمانڈر تھے، وہ ملٹری سروس سے سبکدوش ہو جائیں گے اور وہ اب شاہی عدالت میں بطور مشیر اپنی ذمہ درایاں سنبھالیں گے۔

اسلحے کے استعمال کے مساوی حقوق: سعودی خواتین کی فوج میں بھرتی

سلطنت کی بحریہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن صالح الغفیلی کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے ساتھ ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی احکامات کے مطابق بری فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن محمد المطیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گيا ہے اور اب ان کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے ساتھ وزیر دفاع کے دفتر میں مشیر کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔

فوجی عہدوں میں تبدیلی کے تحت میجر جنرل فہد بن حماد بن عبدالعزیز السلمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ ہی، انہیں (یمن سے متعلق) مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ 

عسکری ڈپلومیسی، جنرل باجوہ سعودی عرب کو کیسے سمجھائیں گے؟

شاہی احکامات کے مطابق میجر جنرل فہد بن سعود بن ذویہر الجہنی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ان کی بری افواج کے چیف آف اسٹاف کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔ زمینی افواج کے سابق سربراہ وزیر دفاع کے دفتر میں بطور مشیر کام کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی سلطنت کی بحریہ کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن صالح الغفیلی کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن بن حمید الغربی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ ہی انہیں نیول فورسز کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری ایجنسی نے ایک اور شاہی حکم نامہ جاری کرنے کی بھی اطلاع دی ہے، جس میں وزراء کی کونسل کے جنرل سکریٹریٹ کے مشیر ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطبیب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب انہیں وزارت دفاع میں مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

 ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایس پی)

یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی، ترکی اور سعودی فوجی

00:58

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں