1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

سلامتی کونسل کی روسی صدارت ’ایک بھیانک مذاق‘ ہے، یوکرین

1 اپریل 2023

یوکرینی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پوٹن ایک جنگی مجرم اور بچوں کے اغوا میں آئی سی سی کو مطلوب ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ روس کے سلامتی کونسل میں ہوتے دنیا کبھی بھی محفوظ نہیں ہو سکتی۔

USA New York | UN-Sicherheitsrat
تصویر: Ed Jones/AFP/Getty Images

یوکرین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی صدرات روس کے حوالے کیے جانے کو ''ایک بھیانک مذاق‘‘ قرار دیا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، '' یکم اپریل سے یو این سکیورٹی کونسل کی روسی صدارت ایک بھیانک مذاق ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی صدارت روس کے حصے میں آنے کے عمل پر سخت تنقید کی ہےتصویر: Volodymyr Tarasov/Avalon/Photoshot/picture alliance

روس نے اپنی نشست غصب کر رکھی ہے۔ اس نے ایک نو آبادیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس کا رہنما ایک جنگی مجرم اور بچوں کے اغوا میں آئی سی سی کو مطلوب ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، '' روس کے یو این ایس سی میں موجود ہوتے، دنیا کبھی بھی ایک محفوظ جگہ نہیں ہو سکتی۔‘‘

سلامتی کونسل کی صدارت ہر ماہ اس کے پندرہ ارکان کے درمیان گھومتی ہے۔ روس سلامتی کونسل کے فیصلوں پر بہت کم اثر انداز ہو سکے گا تاہم وہ اس کے سربراہ کے طور پر ایجنڈا طہ کر سکتا ہے۔ کییف حکومت  نے مطالبہ کیا ہےکہ روس کو گزشتہ سال فروری میں یوکرین کے خلاف  حملے پر سلامتی کونسل سے خارج کر دیا جائے۔ روس نے آخری بار فروری 2022 ء میں کونسل کی صدارت کی تھی جب کریملن نے یوکرین میں فوج بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالنے سے قبل جمعے کے روز  کریملن نے  اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اس کردار کے ذریعے فراہم کردہ تمام حقوق استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کریملن نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس سکامتی کونسل کے صدر کے طور پر فراہم کردہ تمام حقوق استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہےتصویر: Mikhail Tereshchenko/ITAR-TASS/IMAGO

دریں اثنا امریکہ نے روس پر زور دیا کہ وہ اس عہدے پر فائز رہتے ہوئے'' پیشہ ورانہ انداز میں برتاؤ‘‘ کرے۔ امریکہ نے کہا کہ روس کو صدارت سنبھالنے سے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کونسل کی صدارت اپریل کے مہینے کے لیے روس کے پاس ہوگی جس کے بعد اس کی جگہ سوئٹزرلینڈ لے گا۔ روس کی صدارت موزمبیق کے بعد آتی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرماک نے کہا روس کی جانب سے سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالنا ''بین الاقوامی تعلقات کے قواعد پر مبنی نظام کے لیے علامتی دھچکا" ہے۔

ش ر ⁄ ک م (روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں