بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ممبئی کی پولیس نے فی الوقت انہیں گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتنے اور فلموں کی شوٹنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اشتہار
اطلاعات کے مطابق سلمان خان ممبئی کی ایک فلم سٹی میں اپنی ایک فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک تقریبا ایک درجن پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور فلم کی شوٹنگ یہ کہہ کر روک دی گئی کہ اداکار کو خطرہ لاحق ہے اور انہیں فوری طور پر یہاں سے نکالنا ہوگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی جو دھمکی دی گئی ہے، اسے سنجیدگی سے لیا جائے، ورنہ اس سے انہیں زک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد بعض سینئیر پولیس حکام سخت نگرانی میں انہیں اپنی ہی گاڑی میں ان کے گھر باندرہ تک لائے۔
بعض رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ ایک گینگ کے کچھ لوگ فلم کے سیٹ کی جانب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وجہ سے پولیس نے فوری طور پر اس طرح کے احتیاطی اقدامات کیے۔ پولیس نے سلمان خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ جس مقام پر بھی ہوں اس جگہ کے بارے میں انکشاف کرنے سےگریز کریں۔ واضح رہے کہ سلمان خان آج کل اکثر سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لارینس بشنوئی نامی راجستھان کے ایک مافیہ سرغنہ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بشنوئی کی ایک الگ کیس کے سلسلے میں راجستھان کے شہر جودھ پور کی ایک عدالت میں پیشی تھی۔ اسی دوران پولیس کی موجودگی میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا، ’’سلمان خان کو اسی جودھ پور میں قتل کیا جائے گا تب انہیں ہماری اصل شناخت کے بارے میں پتہ چلے گا۔‘‘
کروڑ پتی بھارتی اداکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
تصویر: Getty Images/A. Rentz
امیتابھ بچن
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے قبل ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ اُن کو پہلی ملنے والی تنخواہ پانچ سو روپے تھی۔
تصویر: J. Tallis/AFP/Getty Images
سلمان خان
’دبنگ فیم‘ سلمان خان نے اپنا کیریئر اسٹیج ڈانس پرفارمر کے طور پر شروع کیا تھا۔ سلمان کو ایک ڈانس شو کے پچھتر روپے ملا کرتے تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP
عرفان خان
معروف کیریکٹر ایکٹر عرفان خان اداکاری میں آنے سے قبل ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے جس کے انہیں پچیس روپے ملے تھے۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
کلکی کوچلن
کلکی اداکاری سے پہلے انگلینڈ کے ایک کیفے میں ویٹرس کا کام کرتی تھیں۔ اُن کی پہلی آمدنی چالیس پونڈ تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Hussain
دھر میندر
شہرہ آفاق بولی ووڈ ہیرو دھرمیندر کو اُن کی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے لیے کام کرناے کا معاوضہ اکیاون روپے ادا کیا گیا تھا۔
تصویر: AP
رندیپ ہڈا
بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر رندیپ ہڈا آسٹریلیا میں ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرتے تھے۔ اس کام کے لیے انہیں فی گھنٹہ آٹھ آسٹریلین ڈالر اجرت ملی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان آج بھارتی فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ہیرو شمار ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل خان نے کیا کیا پاپڑ بیلے۔ شاہ رخ خان ٹرینوں میں ریزرو نشتیں کسی مسافر کے ہاتھ بیچ دیتے تھے اور اس طرح کچھ پیسے بنا لیا کرتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/Dinodia Photo Library
سونم کپور
قابل اور حسین اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا اور انہیں ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/L. Venance
رتک روشن
رتک روشن نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سو روپے معاوضے کے بدلے کام کا آغاز کیا تھا۔
تصویر: Imago/Zuma Press
عامر خان
عامر خان نے فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا اور انہیں جو پہلی تنخواہ ملی وہ ایک ہزار روپے تھی۔
تصویر: 2008 Aamir Khan Productions
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ بھارتی آرٹ فلموں کے ایک مایہ ناز اداکار ہیں۔ سوشل موضوعات پر اُن کی بیشتر فلمیں بار بار دیکھنے کے قابل ہیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ شاہ پہلی بار ایک فلم میں چتا کو آگ لگائے جانے کے ایک سین میں ارد گرد کھڑے تماشائیوں میں شامل تھے اور اس کام کے لیے انہیں ساڑھے سات روپے ملے تھے۔
تصویر: AP
عمران ہاشمی
رومانوی فلموں کے ہیرو عمران ہاشمی کو ایک مچھر مار دوا کے ٹی وی اشتہار میں کام کرنے کے عوض 2500 انڈین روپے بطور معاوضہ دیے گئے تھے۔
تصویر: Getty Images/A. Rentz
12 تصاویر1 | 12
اس دھمکی کا تعلق کالے ہرن کے ایک شکار کے معاملے سے بتایا جارہا ہے، جس کے تعلق سے سلمان خان پر ایک مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ راجستھان کی بشنوئی برادری کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے اور وہی ان کے خلاف اس مقدمے کی پیروی کر رہی ہے۔ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے ہی جودھ پور کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
پہلے یہ خبر محض افواہوں تک ہی تھی لیکن جمعے کے روز سلمان خان کے والد اور معروف مکالمہ نویس سلیم خان نے اس کی تصدیق کی۔